بالی ووڈ کو چھوڑنے والی بھارتی اداکارہ ثناء خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

sana khan

اسلام کی خاطر بالی ووڈ کو چھوڑنے والی معروف بھارتی اداکارہ ثناء خان نے اپنے مداحوں کے ساتھ ایک خوشی کی خبر شیئر کی ہے۔ ثناء خان نے انسٹاگرام پر ایک اینیمیٹڈ ویڈیو پوسٹ کی، جس میں انہوں نے اپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری دی اور اللہ کے سامنے شکرگزاری کا اظہار کیا۔

ثناء خان نے جو اینیمیٹڈ ویڈیو شیئر کی، اس میں ایک اہم پیغام تھا۔ ویڈیو میں لکھا گیا ہے کہ:”اللّٰہ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اس کی اچھی پرورش کرنے کی توفیق دے تاکہ یہ اللّٰہ کا تابع دار بندہ بنے۔”ویڈیو میں مزید کہا گیا ہے،”ہم یہ اطلاع دیتے ہوئے بہت خوش ہیں کہ ہمارے ہاں 5 جنوری 2025ء، یعنی 5 رجب 1446ہجری کو ایک ننھے شہزادے کی پیدائش ہوئی ہے اور طارق جمیل نے اپنے چھوٹے بھائی کا بہت پُرجوش انداز میں استقبال کیا ہے۔”ثناء خان نے اس ویڈیو میں یہ بھی ذکر کیا کہ وہ اللہ کا شکر ادا کرتی ہیں کہ اس نے انہیں یہ عظیم نعمت دی ہے۔

ثناء خان نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا،”اللّٰہ تعالیٰ نے ہر چیز مقدر میں لکھی ہے۔ اللّٰہ ہمیں ہر چیز صحیح وقت پر عطاء کرتا ہے اور جب عطاء کرتا ہے تو جھولیاں خوشیوں سے بھر دیتا ہے۔”انہوں نے اپنے مداحوں کو بھی اس خوشی میں شریک کرنے کی کوشش کی اور اللہ کا شکر ادا کیا۔

ثناء خان کے دوسرے بیٹے کی پیدائش کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی۔ ان کے مداحوں نے انہیں مبارک باد دی اور ساتھ ہی بیٹے کا نام رکھنے کے حوالے سے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ثناء خان اپنے اس بیٹے کا نام "مفتی مینک” رکھیں گی، جو کہ معروف مبلغ مفتی مینک کے ساتھ ان کی ملاقاتوں کے حوالے سے جڑا ہوا تھا۔ایک اور صارف نے تجویز دی کہ چونکہ ثناء خان کے بڑے بیٹے کا نام "طارق جمیل” ہے، تو چھوٹے بیٹے کا نام "طارق مسعود” رکھا جائے۔کچھ صارفین نے پوسٹ کے کمنٹس میں یہ بھی لکھا کہ وہ بے صبری سے اس بچے کا نام جاننے کے منتظر ہیں اور اس حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار کر رہے ہیں۔

ثناء خان نے اپنے فلمی کیریئر کو خیر باد کہہ کر اسلام کی طرف قدم بڑھایا تھا اور اب وہ اپنے خاندان کے ساتھ ایک نئے روحانی سفر پر ہیں۔ ان کی زندگی میں یہ نیا باب ایک خوشی کا پیغام لے کر آیا ہے، جس پر ان کے مداحوں نے بھرپور محبت اور دعاؤں کا اظہار کیا ہے۔

ثنا خان نے اپنے بیٹے کا نام سید طارق جمیل کیوں رکھا

ثنا خان کےبعد ایک اور بھارتی اداکارہ نےاسلام کی خاطر فلم انڈسٹری چھوڑ دی

ثنا خان نے شرعی ملبوسات کا برانڈ لانچ کرلیا

حجاب پر تنقید ، ثنا خان نے صارف کا منہ بند کردیا

Comments are closed.