سب جانتے ہیں کہ لالی وڈ کی معروف اداکارہ ثناء نواز اپنی فٹنس کا بہت خیال رکھتی ہیں وہ کھانا پینا بھول سکتی ہیں لیکن جم جانا اور ایکسرسائز کرنا نہیںبھول سکتیں. ثناء گزشتہ دنوں اپنے جم میں تھیں ایکسرسائز کرکے نکلیں تو انہوں نے اپنی گاڑی میں بیٹھنے کی بجائے پنک بس میں بیٹھنے کو ترجیح دی. جب وہ پنک بس میں سوار ہوئیں تو وہاں پہلے سے موجود خواتین حیران رہ گئیں اور انہوں نے ثناء سے بات چیت کرنے کے ساتھ ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں، بہت ساری خواتین نے ان سے سوال کیا کہ آپ اپنی گاڑی میںگھر کیوں نہیںگئیں ؟
تو ثناء نے کہا کہ ”میں دراصل پنک بس پر سوار ہونا چاہتی تھی سفر کرنا چاہتی تھی”، میرا کافی عرصے سے دل تھا تو میں آج جب میں جم سے نکلی تو میںنے سوچا کہ کیونکہ بس کا سفر کیا جائے سو بس میںسوار ہوگئی. اور یہاں آ کر آپ لوگوں سے مل کر بہت خوشی ہورہی ہے. ثناء نے کہا کہ میں اپنے بچوں کے ساتھ کبھی کبھار لوکل ٹرانسپورٹکا سفر ضرور کرتی ہوں تاکہ ان کو بھی پتہ چلے کہ لوکل ٹرانسپورٹ پر سفر کرنا کیسا ہوتا ہے. ثناء نے کہا کہ پنک بس سروس بہت زبردست ہے.








