معروف اداکارہ ثناء نواز جو کہ آخری بار فلم سپر پنجابی میں نظر آئیں ، اس کے بعد وہ لندن لمبی چھٹیوں کے لئے اپنے بچوں کے ساتھ گئیں. حال ہی میں انہوں نے لندن سے واپسی کی ہے اور اپنے مداحوں کے ساتھ ایک خوشخبری شئیر کی ہے. انہوں نے بتایا ہے کہ انہوں نے اردو فلیکس کی ایک ویب فلم سائن کر لی ہے اور بہت جلد اسکی شوٹنگ شروع ہو جائیگی. ثناء نواز اس پراجیکٹ کو لیکر کافی پرجوش ہیں ان کا کہنا ہےکہ میں فلم کا سکرپٹ پڑھ رہی ہوں بہت مزا آرہا ہے.
میرا اس فلم میںکردار ہٹ کر ہےاور مجھے امید ہے کہ اسے بہت پسند کیاجائیگا. انہوں نے مزید کہا ہے کہ میں نے اپنے مداحوں کو کبھی بھی مایوس نہیں کیا ،” اس ویب فلم کی کہانی تھوڑی مختلف اور روٹین سے ہٹ کر ہے”. انہوں نے اپنی ایک تصویر بھی شئیر کی ہے جس میں وہ فلم کا سکرپٹ پڑھ رہی ہیں. یاد رہے کہ ثناء نواز کی حال ہی میں ان کے شوہر فخر کے ساتھ طلاق ہوئی ہے، طلاق سے قبل وہ اپنے شوہر سے الگ رہ رہی تھیں اور اسی دوران انہوں نے تمام پرڈیوسرز سے کہہ دیا تھا کہ انہیں اب ثناء نواز کہا جائے ثناء فخر نہیں.