صنم جاوید کی سینیٹ کیلیے نامزدگی،طیبہ راجہ پھٹ پڑیں

sanam raja

تحریک انصاف میں اختلافات کھل کر سامنے آنے لگے، سینیٹ کے ٹکٹوں کی تقسیم،تحریک انصاف کے رہنما ایک دوسرے کے خلاف پھٹ پڑے،جیل میں گرفتار رہنماؤں کو ٹکٹ کیوں نہیں ملے ؟ وہیں صنم جاوید کو امیدوار نامزد کرنے پر بھی اعتراض سامنے آئے ہیں

تحریک انصاف کی رہنما طیبہ راجہ نے صنم جاوید کا نام سینیٹ میں امیدوار کے لئے نامزد ہونے پر پارٹی پر کڑی تنقید کی ہے، صنم جاوید کا کہنا تھا کہ کسی ایک کو اونچا دکھانے کیلئے ضروری نہیں کہ باقی سب کی قربانیوں کو پس پشت ڈال دیا جائے،صنم جاوید کی ضمانت بار بار انسداد دہشت گردی کی عدالت سے کیسے ہو جاتی ہے؟ صنم جاوید 8 بار گرفتار اس لیے ہوئی کیونکہ 7بار انکی ضمانت ہوئی، عالیہ حمزہ اورطیبہ راجہ کی ضمانت لاہور ہائیکورٹ سے 9ماہ بعد 15بار بینچ ٹوٹنے کے بعد ہوئی، تب بار بار اے ٹی سی سے کسی ایک کی ضمانت کیسے ہو جاتی ہے؟ یہ ایک بڑا سوال ہے،ہم سب صرف عمران خان کی واپسی تک خاموش ہیں، تھوڑا صبر کریں سب بولیں گے.

واضح رہے کہ صنم جاوید جیل میں قید ہیں اور نو مئی کے مقدمے میں انہیں گرفتار کیا گیا تھا، عام انتخابات میں صنم جاوید نے مریم نواز کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا تا ہم بعد میں وہ دستبردار ہو گئی تھیں،

سائفر کیس،یہ کہتے تھے ضمانت کا حق نہیں ، سپریم کورٹ نے ضمانت بھی دی،سلمان صفدر

عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ 

 بنی گالہ میں سارے سودے ہوتے تھے کہا گیا میرا تحفہ میری مرضی

عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری

اب بتا رہا ہوں پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ، کوئی ڈیل کی بات نہیں ہو رہی، عمران خان

مراد سعید بھی سینیٹ کے امیدوار،اظہر مشوانی کورنگ،زلفی بخاری،حامد خان، یاسمین راشد ،صنم جاوید بھی امیدوار
دوسری جانب بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دے دی ، خیبرپختونخوا سے جنرل نشستوں کیلئے مراد سعید ، فیصل جاوید،مرزا محمد آفریدی اور عرفان سلیم،خرم ذیشان اور اظہر مشوانی امیدوار ہوں گے ،اعظم سواتی اور ارشاد حسین ٹیکنوکریٹ کی نشست پر امیدوار ہوں گے .خواتین کی نشستوں پر عائشہ بانو اور روبینہ ناز امیدوار ہوں گی،پنجاب سے حامد خان اور زلفی بخاری جنرل نشست پر امیدوار ہوں گے ،پنجاب میں ٹیکنوکریٹ کی نشست پر یاسمین راشد امیدوار ہوں گی ،پنجاب سے خواتین کی نشست پر صنم جاوید امیدوار ہوں گی

Comments are closed.