صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ صنم جاوید اور عالیہ حمزہ اپنے جرائم کی سزائیں بھگت رہی ہیں۔ انکو مریم نواز نے نہیں کہا تھا جائیں کورکمانڈر ہاؤس پر یرغمال کریں اور شہداء کے مجسمے جلائیں۔ 9 مئی کو تو فسادیوں کا ٹولہ قلعے فتح کرنے نکلا تھا اب مگرمچھ کے آنسو کیوں بہارہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے صرف نوازشریف کی بیٹی ہونے کے جرم میں دو بار جیل کاٹی۔ جیل میں جو سہولیات ان کو میسر ہیں وہ مریم نواز شریف کو نہیں تھیں۔ مریم نواز نے کبھی عورت کارڈ کھیلا نہ جیل میں سہولیات نہ ملنے کا شکوہ کیا۔ مذہبی ٹچ،عورت کارڈ اور غداری کارڈ تحریک انصاف کے پسندیدہ مشاغل ہیں۔ کل تک آپ اقتدار کی کرسی پر بیٹھے رعونت میں للکارے مارتے تھے آج پاؤں پکڑ رہے ہیں۔ اپنی دھمکیاں اور بھڑکیں اپنے پاس رکھیں شریف فیملی آپ جیسے ڈراموں بازوں کے تماشے تین دہائی سے دیکھ رہی۔ آپکے پاس اپنے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی کارکردگی سے متعلق بتانے کو کچھ نہیں بچا؟ عوام کو اسکی بڑھکیں زیادہ سنائی دیتی ہیں اور کارکردگی کچھ نہیں ہے۔ اگر آپ لوگ غلطی سے پھر خیبر پختونوں پر مسلط ہوگئے ہیں تو وہاں کی عوام کے حال پر رحم کھائیں۔ کے پی عوام نے آپ لوگوں کو ووٹ صرف دوسروں کو گالیاں اور دھمکیاں دینے کے لئے نہیں دیا۔
عمران خان جیل میں بادام،پستے،کاجو،کافی اور دیسی مرغی سے مستفید ہورہے ہیں:عظمیٰ بخاری
عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں بادام،پستے،کاجو،کافی اور دیسی مرغی سے مستفید ہورہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے لیے 6 سیل الگ سے خالی کرائے گئے ہیں۔ 8 ماہ میں بانی پی ٹی آئی نے 288 افراد سے ملاقاتیں کیں ہیں۔ بانی پی ٹی آئی سے انکی فیملی اور انکے وکلاء ہفتے میں تین تین دن ملاقاتیں کرتے ہیں۔عمران خان کو جیل میں ٹی وی، روم کولر، سٹڈی ٹیبل، کرسی، ورزشی بائیک، سٹریچنگ بیلٹ، بک شیلف، کتابیں اور دن میں دو مرتبہ چہل قدمی کے لیے الگ جگہ فراہم کی گئی ہے اور الگ کچن کی سہولت بھی موجود ہے۔ جبکہ میاں نوازشریف سے صرف ہفتے میں ایک دن جمعرات کے روز ہی ملاقات کی اجازت ہوتی تھی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے لیے تمام وہ سہولیات میسر ہیں جو وی وی آئی پی کو ملتی۔ میاں نوازشریف کا اے سی اتروانے والے آج مظلومیت کارڈ مت کھیلیں۔ میاں نوازشریف نے کہہ دیا ہے میری طرف سے یہ دو اے سی لگوائیں مجھے ان میں کوئی دلچسپی نہیں۔ مسلم لیگ ن کی لیڈرشپ انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی اپنی چوریوں کی وجہ سے آج جیل میں ہیں اور عوام کے سامنے یہ مظلوم بننے کہ کوشش کرتے ہیں۔ پانچ سال ہم سے رسیدیں مانگنے والوں کی اپنی باری آئی تو گھڑیاں،ہیرے کی انگوٹھیاں اور 190 ملین پاؤنڈ کی رسیدیں پیش نہیں کرسکتے
جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ
بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کےخواہشمند
قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا
حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام
جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ