صنعتوں کی پیداوار میں کتنا اضافہ ہوا اور کتنی کمی ، ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری
باغی ٹی وی : ادارہ شماریات نے رواں مالی سال کی پہلی چھ ماہ کی رپورٹ جاری کردی، ادارہ شماریات کے مطابق دسمبرمیں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ صنعت کی گروتھ میں11.4فیصد اضافہ ہوا. رواں مالی سال کےپہلے6ماہ پیداوارمیں8.16فیصداضافہ ہوا،10بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں اضافہ،پانچ صنعتوں کی پیداوارمیں کمی ہوئی.
ٹیکسٹائل کی صنعت کی پیداوارمیں ماہ دسمبرمیں3.54فیصداضافہ ہوا. فوڈبیوریجزاورتمباکوکی صنعتوں کی پیداوارمیں 17.72فیصداضافہ ہوا.ادویات کی مینوفیکچرنگ میں دسمبرمیں13.82فیصداضافہ ہوا
آٹوموبیل کی صنعت کی پیداوارمیں دسمبرمیں43.91فیصداضافہ ہوا،الیکٹرانکس کی صنعتی پیداوارمیں ماہ دسمبرمیں35.59فیصدکمی ہوئی.چمڑےکی مصنوعات کی پیداوارمیں3.25فیصدکمی آئی.لکڑی سےبننےوالی مصنوعات کی پیداوارمیں30.20فیصدکمی آئی،