لندن :فلسطین کوآزاد ریاست تسلیم کیا جائے :برطانوی شہریوں نے برطانوی پارلیمنٹ کے نام پٹیشن دائرکردی ،اطلاعات کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کی ویب سائٹ فلسطین کو آزاد فلسطینی ریاست کے طورپرتسلیم کرنے کیلئےپٹیشن پرعوام الناس کے دستخط جاری ہیں‌ اورامکان ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے اندریہ ہدف پورا کرلیا جائے گا

تفصیلات کے مطابق صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطین پر ڈھائے جانے والے مظالم اور حالیہ بربریت کے خلاف برطانوی عوام بھی بول پڑی۔

برطانوی عوام کی جانب سے پارلیمنٹ کی ویب سائٹ پر فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کےلیے پیٹیشن دائر کی گئی ہے جس پر اب تک 50 ہزار کے لگ بھگ افراد دستخط کرچکے ہیں۔

پٹیشن کے متن میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کو آزاد ریاست کے طورتسلیم کرکے اس ریاست کے ساتھ برابری کی بنیاد پرتعلقات قائم کیے جائیں اورپھراس کی حفاظت کویقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی اصولوں کی پاسداری کی جائے

۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پٹیشن برطانوی پارلیمنٹ میں بحث کےلیے پیش ہونے کا امکان ہے کیوں ایک لاکھ دستخط ہونے پر کوئی بھی پٹیشن بحث کےلیے برطانوی پارلیمنٹ میں پیش کی جاتی ہے۔

Shares: