سینٹ اجلاس میں اپوزیشن کا احتجاج، وزراء کی فوج ہے پھر بھی۔۔۔
سینٹ اجلاس میں وزراء کی عدم موجودگی کے باعث اپوزیشن نے بھر پور اھتجاج کیا جس کے باعث سینٹ اجلاس کی کاروائی روکنا پڑی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینٹ اجلاس میں وزراء کے نہ آنے پر اپوزیشن نے ایوان میں بھرپور احتجاج کیا، پیپلز پارٹی کے رہنما سینٹر رضا ربانی نے کہا کہ اتنی فوج ظفرموج ہے وزرا کی پھربھی ایوان میں نہیں آتے،پہلے ہی پارلیمان کو غیرموثرکردیا گیا ہے،وزیر نہیں آتے تو پھر کیا ہاؤس کو پیک اپ کردیں؟ جس پر سینٹر شبلی فراز نے کہا کہ کابینہ اجلاس کے باعث وزرا موجود نہیں،وزرا کچھ ہی دیر میں ایوان میں پہنچ جائیں گے ،اپوزیشن کے احتجاج کے بعد ڈپٹی چیرمین سینیٹ نے ایوان کی کارروائی 15 منٹ کیلئے ملتوی کردی ۔