فردوس عاشق اعوان نے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

0
41

غریب عوام کو خوشخبری مل گئی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 14 اروپے اضافے کی تجویز پر نظر ثانی کا فیصلہ کر لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد مشیر اطلاعات فردوس عازق اعوان نے میڈیا برفنگ میں بتایا کہ پٹرولیم کی قمیت چودہ روپے بڑھنی تھی ،وزیر اعظم نے اس کو واپس کیا اور کہا کہ اتنی قیمت نہیں بڑھائیں گے۔اوگرا نےتیل کی قیمت میں 14روپےبڑھانےکی سفارش کی گئی تھی ،وزیر اعظم نےتیل کی قیمتوں کےتعین کیلیےمعاملہ ای سی سی بھیج دیاگیاہے ۔انہوں نے کہا کہ رمضان میں لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی، رمضان ہیکج کے لئے کمیٹی بنائی گئی ہے۔ عوام کو رمضان میں ریلیف دیں گے۔ فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ سرکاری اداروں میں کرپشن کی آگاہی دینےوالےکوبرآمدرقم کا20فیصدحصہ ملے گا،دیوانی مقدموں کوڈیڑھ سے2سال میں نمٹانےکیلیے قانون سازی کی جائےگی،حکومت جواصلاحات لارہی ہےاس پراجلاس میں تفصیلی بات ہوئی ،فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ رمضان میں اوقات کارصبح10سےسہ پہر 4بجے کیےگئےہیں۔

Leave a reply