سنگدل دادا نے 10 سالہ یتیم پوتی کو جان سے مار دیا
واقعہ اسلام آباد کے نواحی علاقے سترہ میل ٹول پلازہ کرلاں گاوں میں پیش آیا جہاں 10 سالہ فاطمہ بنت زمان مرحوم جوکہ اپنے دادا رحمان گل کے ساتھ رہتی تھی مقتولہ فاطمہ جب چار سال کی تھی جب والد فوت ہوئے اور والدہ بھی اپنے والدین کے پاس چلی گی فاطمہ اپنے دادا کیساتھ رہتی تھی حقیقی دادی کی وفات کے بعد دادا نے دوسری شادی کر لی جس کے بعد بچی ہر تشدد کا سلسلہ شروع ہوا.
متعدد بار پڑوسیوں نے مقتولہ کو دادا کے تشدد سے بچایا تاہم اتوار کی سہہ پہر ہڑوسیوں کے مطابق فاطمہ پر شدید تشدد ہوا جس سے اسکی موت واقع ہو گئی جسکی اطلاع پڑوسیوں نے تھانہ بہارہ کہو پولیس کو دی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے لی اور پوسٹمارٹم کے لیے پولی کلینک منتقل کر دیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ کاروائی مکمل کی جائے گی
دوسری جانب آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کی ہدایت پر عید کی شاپنگ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، 500 کے قریب افسران اور جوانوں کو اہم مارکیٹوں پر مامور کر دیا گیا۔ تمام زون کے ایس پی صاحبان اپنے اپنے علاقوں کی خود نگرانی کریں گے۔امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے گا۔مشکوک اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے بھی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔سپیشل برانچ کے افسران اور جوانوں کی بھی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے۔پٹرولنگ کے لیے پٹرولنگ کے عملے کو بڑھا دیا گیا ہے۔شہر میں امن و امان کی ہر میں یقینی بنایا جائے گا۔شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس الرٹ رہے گی۔
کراچی دھماکا، خاتون خود کش بمبار نے کیا، کالعدم تنظیم نے ذمہ داری قبول کر لی
چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،
کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،
جامعہ کراچی: خودکش حملہ آور خاتون کون تھی؟ اہم انکشافات سامنے آگئے،
کراچی یونیورسٹی میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات کے لئے ٹیم تشکیل
پنجاب یونیورسٹی سے گرفتاری،ساتھی طالب علموں کا احتجاج







