پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ کب سنایا جائے گا، تاریخ آگئی

0
30

پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ کب سنایا جائے گا.، تاریخ آگئی

تفصیلات کے مطابق خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ 17 دسمبر کو سنانے کا اعلان کر دیا۔
جسٹس وقار احمد سیٹھ، جسٹس نذر اکبر اور جسٹ شاہد کریم پر مشتمل خصوصی بنچ نے پرویز مشرف کیخلاف غداری کیس کی سماعت کی۔ سابق صدر کیلئے عدالت کے مقرر کردہ وکیل رضا بشیر پیش ہوئے، پرویز مشرف کے نجی وکیل سلمان صفدر بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

پرویز مشرف کے وکیل سلمان صفدر نے کہا اس عدالت میں کچھ قانونی نکات کو دیکھا ہی نہیں گیا، جس پر جسٹس نذر اکبر نے کہا آپ کس حیثیت سے دلائل دے رہے ہیں، آپ کو کوئی مسئلہ ہے تو سپریم کورٹ میں درخواست دائر کریں، سپریم کورٹ ہمیں کہہ چکی ہے کہ آپ کو نہ سنیں۔

علی ضیا باجوہ نے کہا مجھے اور منیر بھٹی کو پراسیکیوٹر تعینات کیا گیا، کل شام نوٹیفکیشن ملا، 3 ہزار صفحات پر مشتمل ریکارڈ ملا، ہمیں پڑھنے کا موقع دیا جائے، سابق پراسیکیوشن ٹیم کے دلائل پر انحصار نہیں کرونگا، عدالت وقت دے۔ جسٹس سیٹھ وقار نے ریمارکس دیئے کہ باقی کیسز کو سائیڈ پر رکھ کر یہ مقدمہ لڑیں۔

پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس، عدالت نے کس کو وکیل مقرر کیا؟ اہم خبر

پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس ،روزانہ سماعت کا حکم

پرویزمشرف کا کیس سنگین غداری کا کیسے بنتا ہے؟ عدالت نے کس سے پوچھ لیا؟

واضح‌رہے کہ اس سے قبل سنگین غداری کیس کا فیصلہ سنایا جاتا تھا ،جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے خصوصی عدالت کو سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا محفوظ فیصلہ سنانے سے روک دیا تھا تاہم اس حوالے سے خصوصی عدالت کے جج جسٹس نذر اکبر نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ ہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات ماننے کے پابند نہیں ، ہم سپریم کورٹ کے احکامات ماننے کے پابند ہیں۔سربراہ خصوصی عدالت جسٹس وقار سیٹھ نے ریمارکس دیے کہ ہائی کورٹ کے احکامات پر تبصرہ نہیں کریں گے لیکن 5 دسمبر تک موقع دے رہے ہیں، پرویز مشرف اپنا بیان کسی بھی دن ریکارڈ کرا لیں

Leave a reply