سانگھڑ،سابق ناظم محافظ سمیت قتل،شازیہ مری کا اظہار افسوس
سندھ کے علاقے سانگھڑ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، سابق تعلقہ ناظم اور انکے محافظ کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا
اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، ڈی ایس پی کھپرو عبد الستار اجن کا کہنا ہے کہ سابق تعلقہ ناظم خدا بخش درس پر نامعلوم افراد نے گولیاں چلائیں جس سے وہ اپنے محافب سمیت جاںبحق ہو گئے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،واقعہ کھپرو میں پیش آیا جب خدا بخش درس اپنے محافظ کے ہمراہ زمینوں کا جائزہ لینے گئے تھے،پولیس حکام کے مطابق سابق تعلقہ ناظم کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، خدا بخش درس دو مرتبہ تحصیل کھپرو کے ناظم رہے چکے ہیں۔
سندھ کے شہر سانگھڑ کے تعلقہ کھپرومیں جی ڈی اے رہنما خدا بخش کے قتل کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے ہزاروں لوگ جمع ہوئے اور ہسپتال پہنچ گئے، اس موقع پر شہریوں نے خدا بخش کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا.
پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے جی ڈی اے رہنماء خدابخش درس کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ خدابخش درس کے قتل میں ملوث عناصر کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے، قانون نافذ کرنے والے ادارے قتل میں ملوث عناصر کو گرفتار اور قرارواقعی سزا دلوائیں ،خدابخش درس کا قتل سانگھڑ کے امن کو خراب کرنے کی سازش ہے، آئی جی سندھ ضلع سانگھڑ میں امن و امان کو یقینی بنائیں، مشکل کی اس گھڑی میں خدابخش درس کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،
سانگھڑ میں مقامی رہنما خدا بخش درس اور انکے سیکیورٹی گارڈ کے قتل کا واقعہ،وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی سانگھڑ سے ابتدائی پولیس اقدامات پر مشتمل تفصیلات طلب کرلیں۔ اور کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیئے ٹیم تشکیل دی جائے۔
میرا اونٹنی کی عیادت کیلئے آنے پر شازیہ عطا مری کو جو تکلیف ہوئی اُسے سمجھتا ہوں،گورنر سندھ
گورنر سندھ کا اونٹ دیکھنے کے لئےاینمل سنٹر کا دورہ،اینمل شیلٹر کی منیجر برس پڑیں
بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار اونٹ کراچی منتقل،مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی
گورنر سندھ کا مبینہ بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار شخص کو 2 اونٹ دینے کا اعلان
سانگھڑ، کھیت میں داخل ہونے پر وڈیرے نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی
جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ
بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کےخواہشمند
قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا
حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام
جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ