ثانیہ مرزا نادیہ جمیل کی مداح نکلیں بولیں آپ متاثر کن شخصیت ہیں

ہر بچہ ناقابل یقین حد تک اہمیت رکھتا ہے نادیہ جمیل
nadia jamil and sania mirza

معروف اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل کی حالیہ پوسٹ پر ثانیہ مرزا نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ ایک متاثر کن شخصیت ہیں اور آپ جو بھی کرتی ہیں میں اسکو دیکھتی ہوں اور فالو کرتی ہوں۔ نادیہ جمیل کی جس پوسٹ پر ثانیہ مرزا نے کمنٹ کیا ہے اس میں انہوں نے لکھاتھا کہ ہر بچہ اہمیت کا حامل ہے ، ہر بچے کا حق ہے کہ وہ عزت سے جئے۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ میں آج جس مقام پر ہوں یہاں تک پہنچنے کےلئے مجھے بہت سارا وقت لگا۔ خدا کی ذات نے مجھے بہت ساری نعمتوں سے نوازا ہے۔ مجھ پر جو بھی مشکلات آئیں میں نے ان کا ڈٹ کرمقابلہ کیا ۔مجھے بچپن میں گھریلو ملازمین نے جنسی استحصال کا نشانہ بنایا ،

میں بہت کرب سے گزری ، میں نے اپنی زندگی کی بہت ساری تکلفیں دنیا سے چھپا کر رکھیں۔ مجھ میں خود اعتمادی ختم ہو چکی تھی ،ایک وقت آیا کہ میں نے جان لیا کہ میں کیسے خوش رہ سکتی ہوں اور کیسے اپنی عزت کروا سکتی ہوں ۔ ”انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ہر بچہ ناقابل یقین حد تک اہمیت رکھتا ہے ۔”یاد رہے کہ نادیہ جمیل کئی بار زکر کر چکی ہیں کہ بچپن میں‌ان کو جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا.

فلموں میں منفی کردار آفر ہوتے رہے سنیتا مارشل کا انکشاف

جو اصل فنکار نہیں ان کو تھیٹر بند ہونے کی تکلیف ہے طاہر انجم

طاہر انجم کی وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی سےملاقات، تھیٹر ڈرامہ پر گفتگو

Comments are closed.