جو تنقید کے لئے خود کو تیار نہیں کرتا وہ اچھا فنکار نہیں بن پاتا ثانیہ سعید

جو کردار میرے دل کے قریب ہوتے ہیں وہ میں اپنے ساتھ لیکر چلتی ہوں

سینئراداکارہ ثانیہ سعید نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے تنقید اور اداکاری ساتھ ساتھ چلتی ہے. جو فنکار زہنی طور پر خود کو تنقید کےلئے تیار نہیں کرتا وہ کبھی بھی اچھا فنکار نہیں بن پاتا. انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر میں‌ابھی تک اتنا کام کر لیا ہے کہ اب مجھ پر میرے کردار اثر انداز نہیں کرتے . ہاں جو کردار میرے دل کے قریب ہوتے ہیں وہ میں اپنے ساتھ لیکر چلتی ہوں. انہوں نے کہاکہ مجھے کام کرتے رہنا بہت اچھا لگتا ہے .

لیکن ”میں‌اپنی مرضی کے مطابق کام کرتی ہوں اگر مجھے پراجیکٹ اچھا لگتا ہے تو ہی میں کام کرنے کی حامی بھرتی ہوں ورنہ نہیں”. انہوں نے آج کے ڈراموں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں مسائل کی نشاندہی اور انہیں درست کرنے کے نظریے کے طور پر ڈرامے بنتے تھے لیکن اب مسائل کو معمول سمجھنے پر بنائے جا رہے ہیں۔ثانیہ سعید نے کہا کہ ہر اداکار محنت سے کام کرتا ہے اور اداکاری کرنا نہایت ہی مشکل کام ہے، تنقید تو کوئی بھی ایک سیکنڈ میں کر دیتا ہے لیکن تنقید کرنے والے یہ خیال نہیں‌کرتے کہ اداکار کتنی محنت کرتا ہے

 

عدنان صدیقی کی 4 سال کے بعد ڈراموں میں واپسی

وحید مراد کی اہلیہ سلمی مراد انتقال کر گئیں

زباب رانا نے بتا دیا وہ کیسے لڑکے سے شادی کریں گی ؟‌

.

Comments are closed.