سانحہ بلدیہ،لگتا ہے بڑی مچھلیوں کو تحفظ دیا گیا ہے، عدالت

0
50

سانحہ بلدیہ،لگتا ہے بڑی مچھلیوں کو تحفظ دیا گیا ہے، عدالت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل دائر نہ کرنے پر سندھ ہائیکورٹ سپیشل پبلک پراسیکیوٹر پر برہم ہو گئی ، سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے کیس میں بڑی مچھلیوں کو کیسے بچا لیا گیا رؤف صدیقی و دیگر کی بریت کے خلاف ریاست نے اپیل دائر کیوں نہ کی لگتا ہے آتشزدگی میں ملوث بڑی مچھلیوں کو تحفظ دیا گیا ہے

سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو ملزمان ٹرائل کورٹ سے بری ہوئے ان کی بریت چیلنج کیوں نہ کی گئی اپیل دائر نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی چھوٹے مقدمات میں اپیلیں دائر کرتے ہیں تو کیس میں کیوں نہیں؟ نظر آرہا ہے، کس کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے، عدالت نے پراسیکیوشن سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کےخلاف ایکشن ہونا چاہیے، معلومات اکٹھی کریں، کیوں نہ آپ کے خلاف کارروائی کریں،عدالت نے رینجرز پراسیکیوشن سے 3 ماہ میں جواب طلب کرلیا

جونیئر وکیل نے عدالت میں کہا کہ لواحقین کی جانب بیرسٹر فیصل صدیقی پیش ہونا چاہتے ہیں، بیرسٹر فیصل صدیقی مصروفیت کے باعث عدالت نہیں آسکے، غیر دستیابی پر عدالت نے لواحقین کے فریق بننے کی استدعا مسترد کردی ،عدالت نے کہا کہ اگر فیصل صدیقی ریاست کی معاونت کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں،

سانحہ بلدیہ، تفتیشی افسر کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد

سانحہ بلدیہ،عدالت نے فیصلہ سنا دیا،رحمان بھولا ،زبیر چریا کو سزائے موت، ایم کیو ایم رہنما بری

سانحہ بلدیہ فیکٹری ،مجرموں نے سندھ ہائی کورٹ میں سزا چیلنج کردی

واضح رہے کہ 22 ستمبر کو اے ٹی سی کراچی نے سانحہ بلدیہ کیس کا فیصلہ سنایا تھا،رحمان عرف بھولا پر فیکٹری کو آگ لگانے کا الزام ثابت ہو گیا،انسداد دہشت گردی عدالت نے رحمان بھولا اور زبیر چریا کو سزائے موت سنادی گئی اے ٹی سی کراچی نے ایم کیو ایم کے رہنما روَف صدیقی کو بری کردیا،سانحہ بلدیہ کیس میں 400گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے

عدالت نے ادیب خانم ،علی حسن قادری ،عبد الستارکو بھی بری کردیا ،اس کے علاوہ باقی چار ملزمان کو سہولت کاری میں سزا سنائی گئی ہے،سزا پانے والے سہولت کاروں میں ارشد محمود ، فضل، شاہ رخ اورعلی احمد شامل ہیں

Leave a reply