رحیمیارخان ( )حکومت پنجاب کی ہدایات اورڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالستار بابرکے احکامات کے مطابق ریسکیو1122میونسپل کارپوریشنز کے تعاون سے ضلع کی چاروں تحصیلوں میں کلورین سلوشن کے ساتھ جراثیم کے تدارک کے لیے سپرے کرنے میں مصروف ہے۔ڈاکٹرعبدالستاربابرنے اس موقع پر کہا کہ تمام ذاتی حفاظتی تدابیر اختیارکرکے ریسکیو1122کے فائر ریسکیورز میونسپل کمیٹیوں کے عملے کے تعاون سے ضلع کی چاروں تحصیلوں میں روزانہ کی بنیاد پر جراثیم کُش کلورین سلوشن کو فائر وہیکلز کے ذریعے اہم مقامات پرچھڑکاﺅ کررہے ہیں۔اس کا مقصد عوام کو موجودہ ہنگامی صورتحال میں کرونا وائرس سمیت دیگر خطرناک و جان لیوا جراثیموں سے محفوظ بنانا ہے۔اس سلسلے میں چاروں تحصیلوں کے ریسکیواینڈ سیفٹی افسران،اسٹیشن کوارڈینیٹرز،شفٹ انچارجزاورلیڈ فائر ریسکیورز اپنی زیرِ نگرانی جامع منصوبہ بندی کے تحت شہر کے مختلف مقامات،جن میں مساجد،دربار،مارکیٹیں و بازار،اہم شاہراہوں،چوراہوں،سرکاری و نجی دفاتر،ریلوے اسٹیشنز،پولیس اسٹیشنز،ہسپتالوں،پبلک مقامات،بنکوں،ڈاکخانوں اوردیگرجگہوں پرچھڑکاﺅکیا جارہا ہے۔جراثیم کُش سپرے کے نتیجے میں کرونا سمیت دیگر مہلک بیماریوں سے بچاﺅ ممکن ہوا ہے۔ریسکیواہل کار تندہی سے اپنے فرائض سے بڑھ کرعوامی خدمات میں پیش پیش ہیں،ان اہم سرگرمیوں کے دوران ریسکیورز لوگوں کو گھروں میں رہنے کے اعلانات بھی کررہے ہیں کہ ہم آ پ کی حفاظت کے لیے دن رات سڑکوں پر حفاظتی اقدامات کے لیے مصروف عمل ہیں آپ اپنے گھروں میں اپنوں کی حفاظت کے لیے رہیں۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ اس عالمی وباءسے نمٹنے کے لیے ریسکیورز ہر اول دستے کے طورپر اپنی خدمات قومی جذبے سے بھرپوراور بہترین منظم حکمت عملی کے تحت سرانجام دے رہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان عوام بھی بھرپورساتھ دیتے ہوئے اپنے لیے اور اپنے کنبے کے لیے حفاظتی تدابیر کو اپنائیں اور محفوظ رہیں۔

Shares: