2 دن تک زیر علاج رہنے کے بعد سنجے دت ہسپتال سے ڈسچارج

Photo India Today

با لی وڈ اداکار سنجے دت کو ہفتہ کی شام سانس لینے کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کرادیا گیا تھا

باغی ٹی وی :ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سنجے دت کو ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال میں اس وقت داخل کرایا گیا تھا جب انہوں نے سانس لینے میں مشکلات کی شکایت کی۔ہسپتال میں ان کا کورونا وائرس کا ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کیا گیا جو نیگیٹو رہا۔تاہم بعد زیادہ تفصیلی پی سی آر یا سواب میں نمونے لے کر ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے تھے-

61 سالہ اداکار کو ہسپتال میں خون میں آکسیجن کی سطح میں کمی بیشی اور سینے میں تکلیف پر داخل کیا گیا تھا وہ نان کووڈ آئی سی یو وارڈ میں زیرعلاج رہے-


سنجے دت نے بھی ٹوئٹر پر ایک پیغام میں اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ میں بالکل ٹھیک ہوں اور اس وقت ڈاکٹروں نے احتیاطاً مجھے معائنے کے لیے ہسپتال میں رکھا ہے جبکہ میرا کووڈ 19 ٹیسٹ نیگیٹو رہا۔ میں ایک یا 2 دن میں گھر جا سکوں گا، آپ کی نیک خواہشات کا شکریہ’۔

سنجے دت کی بہن پریا دت نے اس حوالے سے بتایا تھا کہ انہیں شام ساڑھے 4 یا 5 بجے ہسپتال میں معمول کے معائنے کے لیے داخل کیا گیا کیونکہ انہیں سانس لینے میں مشکل پیش آرہی تھی، وہاں ایک کووڈ 19 ٹیسٹ ہوا جو نیگیٹو رہا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سنجے دت کو ممکنہ طور پر پیر کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا جاسکے گا ہم انہیں ہسپتال میں رکھیں گے تاکہ ان کے تمام ٹیسٹ ہوسکیں، ان کا مکمل معائنہ ہوگا اور میرے خیال میں وہ پیر کو گھر لوٹ آئیں گے۔

ہسپتال سے جاری بیان کے مطابق سنجے دت کو سانس لینے میں مشکلات کی شکایت پر داخل کیا گیا ان کا کووڈ 19 ٹیسٹ نیگیٹو رہا مگر کچھ وقت تک لیے ان کا جائزہ لیا جائے گا، تاہم ان کی حالت ٹھیک ہے۔

تاہم اب ہسپتال میں 2 دن تک زیر علاج رہنے کے بعد اداکار کو 10 اگست کو ڈسچارج کردیا گیا۔

بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق 61 سالہ اداکار کو 10 اگست کی دوپہر کو ہی ڈسچارج کردیا گیا اور وہ خوشگوار موڈ میں ہسپتال سے باہر نکلے اور ہسپتال سے باہر نکلتے وقت فوٹوگرافرز اور صحافیوں کو سلام بھی کیا۔

سنجے دت نے ہسپتال سے نکلتے وقت چہرے پر فیس ماسک پہن رکھا تھا اور وہ تنہا ہی ہسپتال سے باہر آئے اور گھر چلے گئے۔

خیال رہے کہ سنجے دت نے حال ہی میں 61 ویں سالگرہ منائی تھی اور مستقبل قریب میں وہ سڑک 2، بھوج اور تربوز نامی فلموں میں نظر آئیں گے سڑک 2 ہدایتکار مہیش بھٹ کی نوے کی دہائی کی فلم سڑک کا سیکوئل ہے اور وہ 21 سال بعد کوئی فلم ڈائریکٹ کررہے ہیں-

مہیش بھٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 28 اگست کو ڈزنی + ہاٹ اسٹار پر چلے گی۔ اس میں پوجا بھٹ ، عالیہ بھٹ اور آدتیہ رائے کپور بھی اہم کرداروں میں ہیں۔

میکرز نے حال ہی میں فلم کے نئے پوسٹر جاری کیے ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CDiUQTxnluX/?utm_source=ig_embed

بولی وڈ اداکارسنجے دت سانس لینے میں مشکلات کی شکایت پر ہسپتال میں داخل

Comments are closed.