جگر کے کینسر میں مبتلا بالی وڈ اداکار سنجے دت کی ہسپتال سے پہلی تصویر سامنے آگئی۔
باغی ٹی وی : رواں سال اگست میں خبریں سامنے آئیں تھیں کہ سنجے دت طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال میں داخل ہیں جہاں معلوم ہوا کہ وہ چوتھے درجے کے جگر کے کینسر میں مبتلا ہیں۔ سنجے دت نے اپنا علاج ممبئی کے ایک ہسپتال میں شروع کیا بعد ازاں ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق علاج کی غرض سے امریکہ روانہ ہوگئے۔
https://www.instagram.com/p/CF60eXSBTiX/
اب دو ماہ بعد سنجے دت کی اسپتال سے پہلی تصویر منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ نہایت ہی کمزور نظر آرہے ہیں تصویر دیکھ کر اداکار کے مداحوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعاؤں اور نئک تمناؤں کے بھی پیغامات بھیجے ہیں-
سنجے دت امریکہ کے ’ میموریل سلون کیتھرنگ کینسر سینٹر‘ میں زیر علاج ہیں۔
بالی وڈ اداکار کے کینسر کی تشخیص سے متعلق اداکار کی فیملی کی جانب سے کوئی تصدیق تو نہیں کی گئی تھی تاہم بھارتی فلمی نقاد کومل نہتا نے ٹویٹر پر تصدیق کی تھی۔
واضح رہے کہ ’ میموریال سلون کیتھرنگ کینسر سینٹر‘ امریکہ کا تاریخی کینسر کا ہسپتال ہے جہاں سے اب تک بھارتی اداکارائیں نرگس دت، منیشا کوائرلہ اور سونالی باندرے بھی کینسر کا علاج کروا چکی ہیں-