اداکارہ سنجیدہ شیخ جو کہ انڈین ٹی وی کی معروف اداکارہ ہیں ان کے کریڈٹ پر سپر ہٹ ڈرامے ہیں، وہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں اور سوشل میڈیا پر کافی متحرک بھی رہتی ہیں. انہوں نے حال ہی میں اپنی اور اپنی بیٹی کی چند تصاویر شئیر کی ہیں، سوشل میڈیا پر. ان تصاویر میں‌وہ اپنی بیٹی کو سوئمنگ سکھاتی ہوئی نظر آرہی ہیں، جیسے ہی انہوں نے یہ تصاویر شئیر کیں تو ان پر شدید تنقید ہونے لگی، سوشل میڈیا صارفین ان کی تصاویر دیکھ کر بھڑ ک اٹھے ، کہنے لگے کہ مسلمان ہو کر تم ایسی حرکتیں کرتی ہوں ایسا لباس پہنتی ہو تمہیں شرم نہیں آتی .

سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے سنجیدہ شیخ کو شرم دلائی اور کہا کہ کچھ نہیں تو اپنے مذہب کا ہی پاس رکھ لو. کسی نے کہا کہ بیٹی کو ابھی سے ایسی حرکتیں سکھا رہی ہو، ”جہاں بہت سارے صارفین نے تنقید کی وہیں سنجیدہ کی تعریف بھی ہوئی اور کہا گیا کہ وہ ایک بہترین ماں ہونے کا ثبوت دے رہی ہیں”. یاد رہے کہ سنجیدہ شیخ کہتی ہیں کہ میں اپنی بیٹی کو بااعتماد اور خود مختار بنانا چاہتی ہوں اور چاہتی ہوں کہ وہ دنیا کا ہر معاملے میں ڈٹ کر مقابلہ کرے.

میکا سنگھ اور راکھی ساونت میں صلح

وہاج علی کو نام بنانے کے لئے کتنے پاپڑ بیلنے پڑے

ماہرہ کے کام کے ایتھکس نہیں پسند نادیہ افگن

Shares: