بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ سنجے دت کو میں بچپن سے پسند کرتا ہوں اور میری بہت خواہش تھی کہ میں ان کے ساتھ کام کروں. اور میری خوش نصیبی ہے کہ ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش پوری ہو گئی ہے. فلم شمشیرا میں سنجے دت کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل ہونے پر میں بہت خوش ہوں. رنبیر کپور نے کہا کہ میںجب بہت چھوٹا تھا تو میںنے اپنی الماری میں سنجے دت کا پوسٹر رکھا ہوا تھا.سجنے دت اکثر ہمارے گھر آیا کرتے تھے میں ان کو دیکھا کرتا تھا اور ان سے
 بہت زیادہ متاثر ہوا کرتا تھا. میرے پاس یہ بھی اعزاز ہے کہ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں، میں نے کام کیا. رنبیر کپور نے کہا کہ میں شمیشرا میں سنجے دت کے مخالف نظر آئوں گا امید ہے کہ دیکھنے والوںکو یہ فلم بہت پسند آئیگی.
یاد رہے کہ رنبیر کپور اکثر سنجے دت سے محبت کااظہار کرتے رہتے ہیں جبکہ سنجے دت کہتے ہیں کہ رنیبر کپور انہیں باپ کی طرح سمجھتا ہے اور اسی طرح کی عزت دیتاہے.رنبیر کپور تو یہاں تک کہتے ہیں کہ سنجے دت تو میری فلموں کی چوائس پر بھی مجھے سنا دیا کرتے ہیں ان کو کوئی پراجیکٹ اچھا لگے تو سراہتے ہیں نہ اچھا لگے تو کہہ دیتے ہیں.










