پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس آج کل سانولے رنگ اورموٹی جسامت والے افراد کی حمایت میں سوشل میڈیا پر آواز بُلند کرتے دکھائی دے رہی ہیں اُن کا کہنا ہے کہ سانولے رنگ یا موٹاپے کو مذاق بنانا اب ختم ہوجانا چاہیے-

باغی ٹی وی : ماڈل آمنہ الیاس ایسے افراد جو اپنے سانولے رنگ اور موٹے جسم کو شرمندگی کا باعث سمجھتے ہیں، ہمیشہ اُن کے لیے آواز بلند کرتی نظر آئی ہیں، اُن کا کہنا ہے کہ سانولے رنگ یا موٹاپے کو مذاق بنانا اب ختم ہوجانا چاہیے۔

اس حوالے سے انہوں نے دسماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے ایک منفرد انداز اپناتے ہوئے کم رنگ اور موٹے افراد کا مذاق اُڑانے والوں کے لیے حوصلہ افزا پیغام جاری کیا ہے۔
https://www.instagram.com/p/CGSFmssn0SD/?utm_source=ig_embed
انسٹاگرام پر شیئر کردہ ویڈیو میں اداکارہ کہہ رہی ہیں کہ سانولی رنگت اور موٹاپا کوئی مذاق نہیں ہے بلکہ یہ ایک بیماری ہے اور میری جنگ ہے اس بیماری کے ساتھ اور میں جب تک زندہ ہوں۔اتنی دیر میں کمرے کا دروازہ کھلتا ہے اور ایک خاتون آمنہ سے کہتی ہیں کہ ’آمنہ کوئی آیا ہے‘ جس پر وہ پوچھتی ہیں کہ ’کون آیا ہے امی؟

جواب میں خاتون کہتی ہیں کہ وہی کالا موٹا سا تیرا دوست۔

اس سے قبل بھی گہری رنگت اور گورر رنگ کرنے والی کریموں کے حوالے سے ہمیشہ آواز بلند کرنے والی اداکارہ آمنہ الیاس نے اس بار منفرد انداز اپناتے ہوئے مختلف کریموں کے استعمال سےرنگ گورا کرنے کی خواہش رکھنے والوں کو پیغام دیا تھا کہ وہ گہری رنگت کی وجہ سے احساس کمتری کا شکار نہ ہوں اور رنگ تبدیل کرنے کے بجائے خود کو پہچانیں۔

آمنہ الیاس نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ کہتی نظر آ رہی تھیں کہ میں آمنہ الیاس آپ میری کامیابی کی وجہ جاننا چاہتے ہیں؟ اس کے بعد انہوں نے اپنے منہ پر آٹا لگایا اور کہا کہ اب کریں گے میرے مداح میرا انتخاب، خدا کے لیے پہچانو خود کو۔

اس سے قبل اداکارہ آمنہ الیاس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں ساتھی اداکاراؤں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ انڈسٹری سے وابستہ میری کچھ ساتھی اداکارائیں پیسوں کی خاطر ایک عرصے سے رنگ گورا کرنے والی کریم کی تشہیر کر رہی ہیں-

انہوں نے کہا تھا کہ عوامی شخصیت ہونے کے ناطے ہمارا یہ کام ہے کہ ہم دوسرے کو اس کی خوبصورتی کا احساس کرائیں نہ کہ اسے شرمندہ کریں کہ وہ خوبصورت نہیں ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اس طرح کی فکر کو پروان چڑھانے والوں کو شرم آنی چاہے۔

آمنہ الیاس نے اپنی ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ اینڈ کلرازم یعنی رنگت کے فرق کا خاتمہ بھی استعمال کیا تھا-

اس سے قبل آمنہ الیاس نے سوشل میڈیا پر اپنی گہری رنگت کے حوالے سے ایک اہم پیغام جاری کیا تھا انہوں نے کہا تھا کہ میری گہری رنگت مجھے ناکام نہیں کرسکتی اور نہ ہی مجھے میرے کسی بھی مقصد میں گرا سکے گی-

آمنہ الیاس نے کہا تھا کہ میری جلد چاہے جیسی بھی ہو مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا میں اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گی اور اُنہیں حاصل کرکے رہوں گی-

حریم شاہ کا خوبصورتی سے متعلق خصوصی پیغام

آمنہ الیاس رنگ گورا کرنے والی کریموں کی تشہیر کرنے والی اداکاراؤں پر برہم

آمنہ الیاس کا گہری رنگت کے حوالے سے ایک اہم پیغام

سہانا خان کو رنگ پر تنقید کا سامنا ، سوشل میڈیا صارفین نے کالی چڑیل کہہ دیا

رنگ گورا کرنے والی 59 میں سے 57 کریموں میں کینسر پیدا کرنے والے عناصر شامل ہوتے ہیں زرتاج گُل

Shares: