سرفراز کو کپتانی سے ہٹائے جانے پر تنقید جاری ہے. سابق کپتان جاوید میانداد اور معین خان کے بعد سابق مایہ ناز آف اسپنر ثقلین مشتاق بھی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کے فیصلے کے خلاف بول پڑے۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ عجلت میں لیا گیا ہے جس کا پی سی بی کو مستقبل میں نقصان ہو گا۔
انہوں نےکہا کہ اگرچہ پاکستان ہوم گراؤنڈ پر بری طرح سری لنکا سے ہاری ہے . لیکن پھر بھی سرفراز کو موقع دیا جاتا چاہیے تھا. میں اگر مصباح الحق کی جگہ ہوتا تو سرفراز کو ایک اور سیریز کے لیے موقع دیتا.سرفراز کو کپتانی سے ہٹآنے پر اتنی عجلت سے کام نہیں لینا چاہیے تھا.
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وکٹ کیپر بیسٹمین سرفراز احمد کو ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سے ہٹاکر اظہر علی کو ٹیسٹ جبکہ بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔

ڈینگی کے بعد اب پولیو؛3 نئے کیسز سامنے آ گئے

کرکٹر سرفراز نواز کی حمایت میں قومی ہاکی کھیل کے کھلاڑیوں کا احتجاج

اس کے علاوہ سرفراز احمد کو قومی اسکواڈ سے بھی ڈراپ کردیا گیا ہے اور انہیں کہا گیا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرکے ٹیم میں واپس جگہ بنائیں۔

لاہور کی سڑکوں پر اندھیرا یا روشنی اہم فیصلہ آگیا

Shares: