سر سے ڈینڈرف کا خاتمہ صرف چند دنوں میں
بال بھی جلد کی طرح آپ کی داخلی صحت کے بیرومیٹر ہوتے ہیں صحت مند خون کی گردش بالوں کی اچھی صحت کے لیے بہت ضروری ہے جسم میں جب نامیاتی مادوں کی کمی ہونے لگتی ہے تو اس کا سب سے پہلے اثر بالوں پر پڑتا ہے سر کی جلد چونکہ زیادہ حساس ہوتی ہے لہذا وہاں سکری نمودار ہوتی ہے اس کی کئی۔قسمیں ہیں شدید قسم کی لارش اس کی سنگین صورت ہے اس سے بال مزید تیزی سے گرنے لگتے ہیں سکری ایک متعدی۔مرض ہے یہ ایک سے دوسرے تک پہنچ سکتا ہے چناچہ ایسی عورتوں کو اپنا برش کنگھی تولیہ اور تکیہ علیحدہ رکھنا چاہیے
سکری کے لیے نیم گرم ناریل کے تیل سے رات کو سر میں ہلکا سا مساج کر کے سو جائیں پھر اگلی صبح ایک۔ لیموں کا رس سر پر لگانے کے بعد ایک گھنٹے بعد شیمپو کر لیں
دہی میں کسٹرآئل یا زیتون کا تیل۔ملا کر لگانے سے خشکی ختم ہو جاتی ہے
زیتون اور سرسوں کا تیل ملا کر مالش کرنے کے بعد انڈے کی۔سفیدی اور زردی پھینٹ کر سر میں لگائیں اور آدھے گھنٹے کے بعد سر دھو لیں

Shares: