بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان کی خواہش کیا ہے انہوں نے سب کھل کر بتا دیا ، وہ کہتی ہیں کہ میری خواہش ہے کہ میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں کوئین کا کردار ادا کروں۔ سارا علی خان نے اس خواہش کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ انہیں یہ موقع ضرور میسر آئیگا۔ صرف سارا علی خان ہی نہیں بلکہ ہر دوسرے نیو کمر کی خواہش ہے کہ اسے سنجے لیلا بھنسالی جیسے ڈائریکٹر کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے۔ سارا علی خان کی ہم عمر عالیہ بھٹ نے حال ہی میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم گنگو بائی میں ایسا میچور کردار ادا کیا ہے کہ دیکھنے والی ہر آنکھ دنگ رہ گئی کہ ایک کم عمر اداکارہ ایسے میچور کردار بھی کر سکتی ہے۔سنجے لیلا بھنسالی جانتے ہیں کہ کسی بھی اداکار سے کام کیسے لینا ہے اور اسکی چھپی ہوئی فنکارانہ صلاحیتوں کو باہر کیسے نکالنا ہے۔اسی لئے تو ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس جیسے ڈائریکٹر کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے چاہے ایک بار ہی سہی۔

یاد رہے کہ سارا علی خان چھوٹے نواب سیف علی خان اور امرتا سنگھ کی صاھبزادی ہیں۔ کولمبیا یونیورسٹی سے تعلیم حال کرنے والی بالی وڈ اس اداکارہ نے چند برس قبل اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا انہوں نے اترنگی ، لو آج کل، سمبا ، کیدار ناتھ ، کلی نمبر ون اور دا امورٹل ایشوتھاما جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ سارا علی خان بہت اچھی رقاصہ بھی ہیں۔
سارا علی خان کی اپنی والدہ امرتا سنگھ کے ساتھ محبت کا یہ عالم ہے کہ وہ کہتی ہیں کہ وہ میری تیسری آنکھ ہیں میں ان کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑسکتی بلکہ ایک انٹرویو میں مذاق میں بولیں کہ جو مجھ سے شادی کرنا چاہتا ہے اسے میرے گھر میں ہی شفٹ ہونا پڑے گا کیونکہ میں اپنی والدہ کو تنہا نہیں چھوڑ سکتی۔

Shares: