اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کو سوشل میڈیا پر تنقید کانشانہ بنایا جارہا ہے۔
باغی ٹی وئ :سارہ خان اور فلک شبیر کی شادی کو حال ہی میں ایک سال ہوا ہے اور شادی سے لے کر آج تک فلک شبیر سارہ خان کو روزانہ پھول دیتے ہیں اور ان خوبصورت لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر بھی کرتے ہیں –
ابتدا میں تو فلک شبیر کی سارہ خان کے لئے محبت کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ سراہا گیا اور لوگ دونوں کو ایک ساتھ خوش دیکھ کر بہت خوش بھی ہوئے لیکن اب دونوں پراپنی ذاتی زندگی کے ہر لمحے کو سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے کی وجہ سے تنقید کی جارہی ہے۔
حال ہی میں اپنی شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر انہوں نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں فلک شبیر حسب عادت سارہ خان کو گلاب کا پھول دیتے ہوئے انہیں شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہیں اور پس منظر میں بارش ہورہی ہے۔
پھر فلک شبیر سارہ کو کہتے ہیں کیا تمہیں یاد ہے ایک سال قبل آج ہی کے دن ہماری رخصتی کے وقت کیا ہوا تھا؟ سارہ خان اپنی شادی کے دن کو یاد کرتے ہوئے کہتی ہیں ہماری رخصتی پر بھی آج کی طرح بارش ہورہی تھی۔
تاہم دونوں کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کو خاص پسند نہیں آئی اور لوگوں نے انہیں ’’دکھاوا‘‘ کرنے والی جوڑی اور”چھچھورا”کپل قراردیا۔
سارہ خان اور فلک شبیر کی "زندگی” کے انٹرنیٹ پر چرچے
ایک صارف نے کہا ایک سال قبل سارہ اور فلک کی محبت بہت خوبصورت لگتی تھی لیکن ان دونوں کی جانب سے گزشتہ ایک برس سے مسلسل سوشل میڈیا پر محبت کا ’’دکھاوا‘‘ کرنے سے اب وہ تنگ آگئے ہیں۔
مایا نامی خاتون نے اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا جب شوہر بیوی کا حد سے زیادہ خیال رکھے، اسے روز پھول دے تو بیوی بھی ایک وقت کے بعد تنگ آجاتی ہے ہر چیز میں ایک توازن ہونا چاہئے۔
سحرش نامی خاتون نے لکھا بہت ہی زیادہ "اوور” ہیں یہ ایک صارف نے لکھا کہ دنیا کو دکھانے کے ضرورت نہیں سب اپنا پرائیویٹ رکھا کریں اوعر ترین لگتا ہے یہ سب-ایک صارف نے لکھا اگر اپ خوش ہیں تو زیادہ دکھاوا کیوں کرتے ہیں ایک صارف نے لکھا ساری کچھ زیادہ ہی معصوم بننے کی اداکاری کرتی ہے خصوصاً فلک شبیر اور اس کی چھچھوری ویڈیوز میں-