سارا خان نے وبال کیوں سائن کیا؟

0
34

اداکارہ سارا خان جو آج کل ڈرامہ سیریل وبال میں ہمیں نظر آرہی ہیں اس میں وہ مختلف قسم کا کردار ادا کررہی ہیں اور ان کا گیٹ اپ خصوصی طور پر ان کے بالوں کا سٹائل ہم نے پہلے ان کے کسی ڈرامے میں نہیں دیکھا سارا نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اس حوالے سے ہے کہ ڈرامہ سیریل لاپتا کے بعد میں نے بہت ساری کہانیاں پڑھیں میرے پاس بہت سارے سکرپٹ آئے لیکن مجھے کوئی پسند نہیں آرہا تھا لیکن وبال کی کی کہانی ایسی تھی اور میرا کردار ایسا تھا کہ جو میں نے پہلے ادا نہیں کیا تھا ، اس کردار کی جو شخصیت ہے وہ مجھ سے بالکل الگ ہے تو مجھے لگا کہ چیلنجنگ کردار ہے مجھے کرنا چاہیے سو میں نے حامی بھر لی. میرا جو کردار ہے وہ ایسی لڑکی کا ہے جو پیسوں‌کے پیچھے بھاگتی

ہے اپنی سہیلوں کی طرح امیر لگنا چاہتی ہے ان کی طرح کپڑے پہننا چاہتی ہے انہی کی طرح نظر آنا چاہتی ہے لیکن وہ کتنی کامیاب ہوتی ہے یہ تو آپ ڈرامہ دیکھ رہے ہیں محسوس کر سکتے ہیں. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈراموں میں مار پیٹ نہیں دکھایا جانا چاہیے میں اس کے خلاف ہوں اگر کوئی چیز دکھانی ہے تو پھر ضروری ہے کہ بتایا جائے کیوں ایسا ہو رہا ہے صرف یہ کہنا کہ ہم سوسائٹی کو سکھا رہے ہیں یہ ٹھیک نہیں.
ہیں‌ہوتا کہ مینج نہ ہو سکے

Leave a reply