روجھان ـ سنٹر آف ایکسیلنس گرلز اسکول کی طالبات مشکلات کاشکار

باغی ٹی وی :روجھان( ضامن حسین بکھر نامہ نگار) روجھان سٹی میں سنٹر آف ایکسیلنس گرلز اسکول روجھان میں زیر تعلیم طالبات کے لئے سڑک کراس کرنا سب سے بڑا پیچیدہ مسئلہ ہے جس کے باعث طالبات کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے 30 منٹ تک عام لوکل ٹریفک ماسوائے ایمرجنسی مریضوں کے تمام ٹریفک کو متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق روجھان میں رودکوہی سیلابی پانی صورتحال کے بعد تعلیمی سرگرمیاں جاری ہو چکی ہیں اور اس وقت سنٹر آف ایکسیلنس گرلز اسکول میں زیر تعلیم سینکڑوں کی تعداد میں دیہات اور شہر سے تعلق رکھنے والی طالبات کو صبح 8:30 اسکول اور 12:10 پر اسکول میں طالبات کو چھٹی ہوتی ہے اس دوران طالبات کو اسکول سے گھر جانا پڑتا ہے اس وقت لوکل ٹریفک سڑک پر رواں دواں ہوتی ہے جس کے باعث طالبات کو حادثے کا خطرہ لاحق اور بچیوں کو آمد و رفت شدید پریشانی میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے سڑک پر سپیڈ بریکر نہ ہونے کے باعث کسی بھی وقت ناخوشگوار غیر معمولی واقعہ حادثہ رونما ہونے کا خدشہ لاحق ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے اس سلسلے میں روجھان کے عوامی تعلیمی دیہی شہری حلقوں نے کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ اور ڈپٹی کمشنر راجن پور عارف رحیم سے اپیل کی ہے کہ طالبات کی اسکول آمد و رفت / اسکول ٹائمنگ کے وقت 30 منٹ تک تھانہ روجھان روڈ پر بیریئر لگا کر سڑک سے لوکل عام ٹریفک کو (ماسوائے ایمرجنسی ایمبولینز ) متبادل راستہ بند روڈ معظم مارکیٹ سے براستہ ولید پیٹرول پمپ سے ویگن اڈا پر ٹریفک کی روانی کو متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی جائے اور متبادل راستے سے ٹریفک کی روانی ممکن بنائی جائے تاکہ زیر تعلیم طالبات اسکول جانے اور اسکول سے گھر جانے میں کسی قسم کی پریشانی یا غیر معمولی حادثے کے خوف سے محفوظ بنانے جانے کی اپیل کی ہے ۔

Leave a reply