مزید دیکھیں

مقبول

پھلوں کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ،روزے دار پریشان،نوٹس کی اپیل

قصور آمد رمضان کیساتھ ہی پھلوں کی قیمتوں میں زبردست...

مسلسل اضافے کےبعد سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی

کئی روز سے جاری اضافے کے بعد آج ملک...

ممبئی سے نیویارک جانے والی فلائٹ کو دوران پرواز بم کی دھمکی

بھارت کے شہر ممبئی سے نیویارک جانے والی پرواز...

آفاق احمد کے خلاف کیس کی سماعت 25 مارچ تک ملتوی

کراچی: سٹی کورٹ کراچی میں آج چیئرمین مہاجر قومی...

سارا لاہور پی ٹی آئی کو ووٹ ڈالے گا،علیمہ خان

جناح ہاؤس حملہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں عدالت نے توسیع کر دی،

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی،عمران خان کی بہنیں عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت پیش ہوئیں،عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر مکمل تفتیشی رپورٹ طلب کرتے ہوئے عمران خان کی بہنوں سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 21 مئی تک توسیع کا حکم دے دیا۔

بڑا قیمتی ووٹ ہے، وکلاء نکلیں اور فارم 45 کی حفاظت کریں،علیمہ خان
علیمہ خان نے عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ ضمنی انتخابات میں‌دھاندلی کو روکیں، ووٹ کی حفاظت کریں، یہ بڑا قیمتی ووٹ ہے، وکلاء نکلیں اور فارم 45 کی حفاظت کریں، ہم پر جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں، مجھ پر اور میری بہن پر 6، 6 مقدمات بنا دیے گئے ،ووٹ کی بات کریں تو سارا لاہور پی ٹی آئی کو ووٹ ڈالے گا ،پاکستان کا پیسہ بھی چوری کیا گیا ، ووٹ بھی چوری کیا گیا ،ہمارا بھانجا حسان نیازی اور عباد فاروق ملٹری جیل میں ہیں ،اب وہ دونوں کل سے لا پتہ ہیں ،عمران خان کو یہ معلوم ہے کہ 8 فروری کو لوگ ظلم کے خلاف نکلے ویسے ہی 21 اپریل کو نکلیں گے

جو مرضی کر لیں، لوگ نکل کر پی ٹی آئی کوووٹ دیں گے،عمران خان کا پیغام علیمہ کی زبانی

عمران خان پر لگی دفعات پر سزائے موت ہو سکتی ہے،علیمہ خان کا پھر بیان

جج کے پیچھے پولیس کھڑی ہوتی تا کہ جج کو ڈرایا جائے،علیمہ خان

جس کیس سے متعلق کوئی بات نہ کر سکیں اس پر کیا کہیں،علیمہ خان

شیر افضل مروت کی لاٹری نکل آئی، نواز کا دکھڑا،علیمہ کی پنکی سے چھیڑچھاڑ

پی ٹی آئی چیئرمین کیسا ہو، بشریٰ بی بی جیسا ہو،علیمہ باجی کا پارٹی پر قبضہ نامنظور ،نعرے لگ گئے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan