ٹرمپ کیخلاف عدالتی کارروائی کے دوران ایک شخص کی خود کشی کی کوشش

0
90
Donald Trump

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف عدالتی کارروائی کے دوران ایک شخص نے عدالت کے باہر خود سوزی کی کوشش کی ہے

امریکی حکام کے مطابق عدالت کے باہر خود سوزی کرنے والے شخص کی شناخت فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ میکسویل آزاریلو کے نام سے ہوئی ، خود سوزی سے پہلے میکسویل ایک پلے کارڈ تھامے ہوئے تھا جس پر لکھا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے صدر جو بائیڈن ہی کے ساتھ ہیں اور وہ دونوں مل کر فاشزم پھیلانا چاہتے ہیں، خود سوزی سے قبل میکسویل نے پمفلٹ بھی پھینکے تھے،خود سوزی کرنے والے شخص نے خود کو انویسٹی گیٹو ریسرچر قرار دیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ خودسوزی کا مقصد لوگوں کی توجہ دلانا ہے کہ امریکی شہری مطلق العنانیت کے متاثر ہیں اور امریکی حکومت بہت سے اتحادیوں کے ساتھ مل کر دنیا میں فاشزم پھیلانے والی ہے۔

پولیس نے خودسوزی کرنے والے شخص کو سازشی نظریات کا پرچار کرنے والا قراردیتے ہوئے کہا کہ خودسوزی کی کوشش کرنے والے کا مقصد ٹرمپ کے حامیوں یا احتجاج کرنے والوں کو ہدف بنانا نہیں تھا

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کو عدالت میں پیش ہوں گے اور پیشی کے موقع پر دلائل کا آغاز اور ممکنہ طور پر پہلا گواہ طلب کیا جائے گا، ٹرمپ کو 2016 کے الیکشن سے پہلے اسٹارمی ڈینئلز کے معاملے میں اپنے کاروباری معاملات چھپانے سے متعلق 34 الزامات کا سامنا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے مقدمے کو حریفوں کی جانب سے سیاسی انتقامی کارروائی قرار دیا ہے۔

Leave a reply