سربراہ پاک فضائیہ کی آذربائیجان کے وزیر دفاع اور کمانڈر آذربایئجانی ایئر فورس سے ملاقات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے آج کمانڈر آذربایئجان ایئر فورس لیفٹیننٹ جنرل رمیز طاہروف سے ملاقات کی۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ملاقات میں پیشہ ورانہ امور اور باہمی تعاون پر تبادلہ ء خیال کیا گیا ۔ سربراہ پاک فضائیہ نے آذربائیجانی فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور پاک فضائیہ کی جانب سے عسکری تربیت میں بھرپور مدد اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ آذربائیجانی فضائیہ کے کمانڈر نے پاک فضائیہ کے اعلیٰ پائےکے تربیتی نظام کی تعریف کی اورآذربائیجانی فضائیہ کے اہلکاروں کی عسکری تربیت میں پاک فضائیہ کے کردار کو سراہا۔
اپنے طیاروں کا انجام دیکھ لیں،بھارتی وزیر داخلہ کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے دیا منہ توڑ جواب
اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟
جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہوگا،سربراہ پاک فضائیہ
27 فروری،بھارتی رسوائی کا دن، جب پاک فضائیہ نے دو بھارتی طیارے گرا کر تاریخ رقم کی
پاک فضائیہ کے جے ایف سترہ تھنڈر طیارے کی ورچول رائل ائیرٹیٹو شو میں شرکت
ہم غافل نہیں،دشمن کو بھر پوراندازمیں جواب دینے کے لئے پاک فضائیہ ہمہ وقت تیار ہے، ایئر چیف
جشن آزادی کی مناسبت سے پاک فضائیہ کے ملی نغمے کا ایک ٹیزر جاری
ملکی دفاع میں پاکستان ایک قدم اور آگے،بھارتی رافیل بھی پیچھے رہ گیا
انہوں نے پاک فضائیہ کے خود انحصاری کے اقدامات بالخصوص جے ایف-17 تھنڈر پروگرام کی ملکی سطح پر تیاری کی بھی بھرپور پزیرائی کی۔ بعد ازاں ایئرچیف نے آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل ذاکر حسنوف سے ملاقات کی- دونوں سربراہان نے باہمی دلچسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کا اعادہ کیا۔
قبل ازیں ایئر چیف نے یادگار شہدا کا دورہ بھی کیا اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے یادگارِ پر پھولوں کی چادر چڑھائی
پاک چین تعلقات کا آج تاریخی دن،پاک فضائیہ قوم کی امنگوں پر ہمیشہ پورا اترے گی،ایئر چیف








