سربراہ پاک فضائیہ کا ایئر مارشل (ریٹائرڈ) سعید انور کے انتقال پر اظہارِ افسوس

باغی ٹی وی : سربراہ پاک فضائیہ کا ایئر مارشل (ریٹائرڈ) سعید انور کے انتقال پر اظہارِ افسوس

باغی ٹی وی : سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ایئر مارشل (ریٹائرڈ) سعید انور کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

مرحوم ایئر مارشل (ریٹائرڈ) سعید انور پروجیکٹ سپر۔7 کے پہلے چیف پروجیکٹ ڈائریکٹر تھے جو بعد میں ارتقائی منازل طے کرتے ہوئے جے ایف۔17 پروگرام کی صورت اختیار کر گیا۔ اس لحاظ سے وہ جے ایف-17 پروجیکٹ کے بانیوں میں سے ایک گردانے جاتے ہیں۔

ایئر چیف نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا "اللہ مرحوم کی روح کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔ اس موقع پر ہمارے دل غمزدہ لواحقین کے ساتھ ہیں۔”

سربراہ پاک فضائیہ نے مزید کہا کہ ہمارے ملک کی ایوی ایشن انڈسٹری اور دفاعی پیداوار کو خودانحصاری کے میدان کی طرف گامزن کرنے میں مرحوم کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ترجمان پاک فضائیہ

Comments are closed.