پاکستان کے معروف سیاستدان اور پہلے نوجوان سینیٹر جنہیں پاکستان کا پہلا "ینگسٹ سینیٹر” بھی کہا جاتا ہے سردار سلیم سدوزئی انتقال کرگئے ہیں جبکہ ان کا انتقال اپنے راولپنڈی کے گھر میں ہوا، صحافی ملک رمضان اسراء نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا کہ "ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھی سردار سلیم کی وفات کا سن کر بہت دکھ ہوا، ان کے ساتھ انتہائی قربت تھی گزشتہ دنوں فون پر بات ہوئی تو کہا ملاقات کیلئے کب آرہے ہو؟ 14 اگست کے بعد کا وقت طے ہوا مگر وہ خالق حقیقی سے جاملے اللہ تعالٰی سردار صاحب کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے”
ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھی سردار سلیم کی وفات کا سن کر بہت دکھ ہوا، ان کے ساتھ انتہائی قربت تھی گزشتہ دنوں فون پر بات ہوئی تو کہا ملاقات کیلئے کب آرہے ہو؟ 14 اگست کے بعد کا وقت طے ہوا مگر وہ خالق حقیقی سے جاملے اللہ تعالٰی سردار صاحب کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے pic.twitter.com/gTK4RWO0a9
— Malik Ramzan Isra (@MalikRamzanIsra) August 14, 2023
خاندانی ذرائع کے مطابق سردار سلیم کی قل خوانی کل یعنی 15 اگست کو ہوگی جس میں ان کے رشتہ دار اور دوست احباب شرکت کریں گے جبکہ سردار سلیم کی وفات پر صحافی ملک رمضان اسراء کا کہنا تھا کہ سردار سلیم کو حق و سچ کی پاداش میں مارشل لاء دور میں کوڑے بھی مارے گئے تھے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے،چودھری شافع حسین
سیما حیدر نے بھارتی ترنگا لہرا کر بھارت زندہ باد کا نعرہ لگا دیا
گھبرانے کی ضرورت نہیں منزل قریب ہے، راجہ پرویز اشرف
ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے تباہ، املاک کو آگ لگا دی گئی
76 واں یوم آزادی:14 صحافیوں کو سرکاری اعزازات سے نوازے جانے کاامکان
انہوں نے مزید بتایا کہ اکثر سردار سلیم اپنے سابقہ دنوں کی مشکلات اور اپنی بیوی کی قربانیاں بیان کرتے ہوئے رو دیتے تھے جبکہ ملک رمضان اسراء کے خیال میں پیپلزپارٹی نے سردار سلیم جیسے ذولفقار علی بھٹو کے ساتھیوں کی قدر نہیں کی ہے حالانکہ سردار سلیم کو جب سنیٹر بنایا گیا تھا تو یہ ان کی خواہش نہیں تھی اور ناہی اس کا انہوں نے پارٹی قیادت سے تقاضہ کیا تھا بلکہ اس کے لیئے بانی پیپلزپارٹی ذولفقار علی بھٹو نے ان کا نام خود تجویز کیا تھا.