سردیوں میں جلد کی حفاظت کے لیے عمدہ گھریلو ابٹن
سرد موسم میں خشکی سے جلد بے رونق اور کھردری ہو جاتی ہے اور خشکی کے سفید دھبے نمایاں ہو جاتے ہیں اور اس کے علاوہ دھوپ میں بیٹھنے سے سکن کی رنگت بھی چینج ہو جاتی ہے ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے مندرجہ ذیل۔اشیاء کی ابٹن نہایت مفید ہے
اجزاء:
بیسن ایک چھٹانک
گیہوں کا آٹا ایک چھٹانک
ہلدی آدھا تولہ ثابت لے کر پیس لیں
سنگترے کے خشک چھلکے آدھا چھٹانک
سفید صندل آدھا تولہ
سب اشیاء کو باریک پیس کر آٹے اور بیسن میں ملا لیں اور کسی کھلے منہ کے جار میں یا بوتل میں۔رکھ لیں ہر روز یہ ابٹن تھوڑا سا لے کر پانی یا دودھ یا عرق گلاب میں شامل کر کے پیسٹ بنا لیں ساتھ ہی اس میں بالائی تھوڑی سی یا سرسوں کا تیل شامل کر لیں اور پندرہ منٹ تک خوب ملیں اس طرح سے دوران خون کی۔تیزی سے چہرہ چمک اٹھے گا ٢ ہفتوں بعد آپ اپنے چہرے میں واضح تبدیلی دیکھیں گی بازار کی۔ہلدی ہر گز استعمال نہ کریں کسی بھی ریمیڈی میں ہمیشہ ثابت ہلدی لے کر گھر میں۔پیس کر استعمال کریں
س
سردیوں میں جلد کی حفاظت کے لیے عمدہ گھریلو ابٹن
Shares: