سرفراز بگٹی پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے

0
224
bugti

سرفراز بگٹی پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے، آصف زرداری کی موجودگی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کررہا ہوں،

سرفراز بگٹی سابق صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ تربت پہنچے،تربت میں پارٹی کنونشن میں سابق نگراں وزیرداخلہ سرفرا بگٹی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، سرفراز بگٹی کے بعد چند اور اہم سیاست دان بھی بلوچستان سے پیپلز پارٹی میں شامل ہوں گی،

نگران حکومت کے وزیرداخلہ سرفرازبگٹی ڈیرہ بگٹی اورمتصلہ اضلاع پر مشتمل قومی اسمبلی کی نشست سے انتخابات لڑنے کا سوچ رہے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے بلوچستان کے معتبرسیاسی خاندانوں، مثلا اخترمینگل، مالک بلوچ، محمود اچکزئی اورنواب اکبربگٹی فیملی، کے مقابلے میں اپنا امیدوارنہ لانے کی حکمت عملی کی وجہ سے سرفرازبگٹی پی پی پی میں شامل ہورہے ہیں۔ 2018 انتخابات میں باپ کےٹکٹ پرسرفرازبگٹی ڈیرہ بگٹی کی صوبائی اسمبلی کی نشست نواب بگٹی کے پوتے گہرام بگٹی کے ہاتھوں ہارگئے تھے جبکہ قومی اسمبلی کی نشست نواب بگٹی کے دوسرے پوتے شاہ زین بگٹی جیت گئے تھے۔
pp

سرفراز بگٹی نگران وزیرداخلہ تھے تا ہم الیکشن کا اعلان ہونے کے بعد انہوں نے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد کہا جا رہا تا کہ سرفراز بگٹی ن لیگ میں شامل ہوں گے،تاہم آج وہ پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے

Leave a reply