سرگودھا : اغوا براٸے تاوان کے مقدمہ کا فیصلہ ، ملزمان کو چار بار سزاٸے موت ۔

0
51

سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) انسداد دہشتگردی سرگودھا کی عدالت کے جج خاور رشید نے تاجر کو تاوان کیلئے اغواہ کر کے قتل کرنے والے چار ملزمان کو چار، چار بار سزائے موت، دو دو لاکھ روپے فی کس جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق :
سرگودھا میں تھانہ سٹی بھلوال کے علاقہ سے 9 دسمبر 2018ءکو ملزمان مدثر صدیق، شرافت علی، آفتاب احمد، ماجد علی نے تاوان حاصل کرنے کیلئے تاجر جاوید اقبال کو اغواءکر لیا تھا، ملزمان نے تاوان کی رقم نہ دینے پر تاجر کو قتل کر دیا تھا ۔ جس کا مقدمہ تھانہ سٹی میں قتل، اغواءاور دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج ہوا ۔ چونکہ یہ ایک بلاٸنڈ کیس تھا ۔ جس میں مجرمان کی گرفتاری پولیس کیلیٸے ایک چیلنج تھی ۔ تاجر کے بیہمانہ قتل پر شٹر ڈاٶن ہڑتال بھی کی گٸی تھی ۔ اس وقت کے تعینات ایس ڈی پی او بھلوال سرکل ڈی ایس پی ملک غلام عباس بھسین اور ایس ایچ او چوہدری عبدالمجید جٹ نے دن رات کی انتھک محنت اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوٸے ملزمان کو گرفتار کیا ۔ اس وقت ڈی ایس پی بھلوال ملک غلام عباس بھسین اور ایس ایچ او چوہدری عبدالمجید جٹ کی اس کامیاب کارواٸی پر اھل علاقہ نے انکو خراج تحسین پیش کیا تھا ۔ پولیس نے چالان مرتب کر کے عدالت میں پیش کیا، بعد از سماعت عدالت نے جرم ثابت ہونے پر چاروں ملزمان کو چار چار بار سزائے موت، دو دو لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنایا، فیصلہ کے وقت عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، ملزمان کو سکیورٹی کے کڑے حصار میں جیل سے عدالت لایا اور واپس منتقل کیا گیا۔

Leave a reply