سرگودھا : اینٹی کرپشن سرگودھا کی قبضہ مافیا کیخلاف بڑی کارواٸی ۔

0
43

سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) اینٹی کرپشن سرگودھا کی بڑی کارروائی ۔ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے سرکاری زمینوں پر قبضہ مافیا کے خلاف زبر دست ایکشن ۔ بیش قیمت 22 کنال سرکاری زمین ناجائز قابضین سے واگزار ۔

اینٹی کرپشن سرگودھا کی سرکاری رقبہ پر قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں شدت کے ساتھ جاری ہیں . جہاں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا تصور عباس بوسال نے کارروائی کرتے ہوئے رکھ ساہنوں سرگودھا میں 3 ملین روپے سے زائد مالیت کی 22 کنال قیمتی سرکاری زمین ناجائز قابضین سے واگزار کرا لی ہے . بااثر ناجائز قابضین بیش قیمت سرکاری اراضی پر قبضہ کر کے غیر قانونی طور پر تعمیرات کر رہے تھے ۔ جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا تصور عباس بوسال نے تحصیلدار شاہپور کی معاونت سے کارروائی کر کے ناجائز تعمیرات گرا کر رقبے کا قبضہ حاصل کر لیا ۔ اور ضلعی انتظامیہ کی تحویل میں دے دیا ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا تصور عباس بوسال نے بتایا کہ نہ صرف سرکاری رقبہ واگزار کروایا گیا ھے ۔ بلکہ قابضین سے تاوان بھی وصول کیا جائے گا ۔ اُنھوں نے مزید بتایا کہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا خالد مسعود فروکه کی ہدایات کی روشنی میں اینٹی کرپشن سرگودھا سرکاری وسائل کو خرد برد کرنے والے مافیاز کے خلاف بھرپور سرگرم ھے ۔ اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ایسی کارروائیوں کا سلسلہ مزید وسیع کیا جا چکا ھے ۔

Leave a reply