سرگودہا ، علاقائی مسائل کو اجاگر کرنے میں مقامی اخبارات کا کردار بہت اہم ہے مقامی صحافی نامساعد حالات کے باوجود اپنی صحافتی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں جبکہ سرگودہا کی تعمیر و ترقی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھ کر متفقہ لائحہ عمل اپنا کر کام کرنا ہو گا ان خیالات کا اظہارسینئر صحافی شاہین فاروقی ، صدر ڈسٹرکٹ بار سرگودہا عدیل اقبال سلہریا ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری فیصل شہزاد اعوان، لیگل ایڈوازر شعیب گوندل سینئر نائب صدر چیمبر اف کامرس خواجہ یاسر قیوم، سیکرٹری سرگودہا جمخانہ روف الرحمن، صدر پریس کلب عبدالحنان چوہدری ، جنرل سیکرٹری رانا ساجد اقبال، چیف ایڈیٹر سرگودہا پوسٹ ساجد خان، ایڈیٹر خالد محمود بھٹی و دیگر نے سرگودہا پریس کلب میں سرگودہا ایکسپریس میگزین کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہا کہ میڈیا معاشرے کی انکھ اور کان ہوتے ہیں میڈیا کی نشان دہی سے معاشرے میں پھیلے کئی مسائل سامنے آتے ہیں اور ان کے حل کے لیے اقدامات اٹھائے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ صحافت کے حوالے سے سرگودہا کی سرزمین بہت ہی زرخیز ہے یہاں کے صحافیوں نے سہولتوں کے فقدان اور بے پناہ مسائل کے باوجود صحافتی میدان میں اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں پوری محنت اور جانفشانی سے انجام دی ہیں لیکن اج علاقائی اخبارات کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ لوکل صحافیوں کو درپیش مسائل کو فوری حل کیا جائے جبکہ سرگودہا شہر کے مسائل کے حل کے لیے بھی سب اسٹیک ہولڈرز کو مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے ہم سب ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ سرگودہا ایکسپریس میگزین نے گزشتہ اٹھ سالوں میں تمام تر مشکلات کے باوجود سرگودہا کے صحافتی میدان میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے جس نے علاقائی مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی ٹینلٹ کی صلاحتیوں کو بھی اجاگر کیا جس پر سرگودہا ایکسپریس کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے اس موقع پر چیف ایگزیکٹو سرگودہا پوسٹ ملک طارق اعوان ایگزیکٹو ممبر سرگودہا چیمبر اف کامرس سعد اللہ ملک،ایڈیٹر سدرہ چودھری ؛ سماجی رہنما امجد اشرف شیخ، سینیر صحافی عبیداللہ طاہر، وارث ندیم وڑائچ، معاون ایڈیٹر ظہور احمد ملک، طارق محمود، قاسمی، سینیئر صحافی عرفان اکبر چوہدری،معروف تاجر راہنما شفیق الرحمن ، صدر تحصیل بار سلانوالی ملک حسنین اولکھ ایڈووکیٹ و دیگر نے بھی شرکت کی