سرگودھا سے جہاں لیز ہولڈروں کے ناروا سلوک اور پتھر کے ریٹ بڑھائے جانے کے خلاف کریشرز مالکان سراپہ احتجاج بن گئے ملک بھر میں پتھر کی سپلائی بند کر کے ہڑتالی کیمپ لگا دیا
سرگودھا () لیز ہولڈر کی طرف سے پتھر کی قیمت میں اضافہ سٹون کریشرز مالکان کی ہڑتال چوتھے روز میں داخل ہوگئی, تفصیلات کے مطابق پہاڑی لیز ہولڈر کی طرف سے پتھر کی قیمت میں اضافہ کے خلاف سٹون کریشرز مالکان نے پتھر کی ہڑتال کر رکھی ہے اور چوک 119موڑ پر کیمپ لگا کر احتجاجی دھرنا دے رکھا ہے کریشرز مالکان کی ہڑتال آج چوتھے روز میں داخل ہوگئی احتجاجی کیمپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر سٹون ٹریڈرز ایسوسی ایشن رانا ارشاد احمد خاں, جنرل سیکرٹری طاہر بشیر,چوہدری راشد سرور, رانامحمد عرفان, چوہدری مدثر ورک, چوہدری ستار ودیگر نے کہا کہ کسی صورت میں لیز ہولڈر مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک کر بھتہ نہیں دیں گے مافیا مارکیٹ میں کروڑوں روپے ماہانہ کریشرز مالکان سے بھتہ وصول کر تاہے انکار پر پتھر بند کردیتے ہیں سٹون کریشرز مالکان ان کی وجہ سے خود کشی کرنے پر مجبور ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے جائز مطالبات کی منظوری تک پتھر کی ہڑتال اور دھرنا جاری رہے دریں اثناء سٹون کریشرز مالکان نے قانونی کارروائی کے لیے لیز ہولڈر کے خلاف محکمہ معدنیات, ڈی سی سرگودھا, اینٹی کرپشن, نیب کو ضلعی پولیس کو درخواستیں دے دیں

Shares: