سرگودھا : نیو ایٸر ناٸٹ کے موقع پر تھانہ جھال چکیاں پولیس کی منشیات فروشوں و ناجاٸز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف بروقت کارواٸی ۔ 2 منشیات فروش سمیت 4 ملزمان گرفتار ۔ 115 لیٹر شراب کے علاوہ 10 ہزار وٹک رقم و ناجاٸز اسلحہ برآمد ۔
ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر رضوان احمد خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر سرکل ملک عثمان کی زیر نگرانی منشیات فروشوں و ناجاٸز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارواٸی کرتے ہوٸے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر صاحب خان نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اسد حیات بھوانہ و شاہد پر مشتمل ٹیم کر ہمراہ علاقہ میں ریڈ کر کے بدنام زمانہ منشیات فروشوں عثمان اور ارسلان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ملزمان سے شراب 115 لیٹر و 10 ہزار وٹک رقم برآمد کر لی گٸی ۔ اسکے علاوہ ناجاٸز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارواٸی کرتے ہوٸے سلمان سے پسٹل 30 بور اور زمان سے بندوق 12 بور برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیٸے گٸے ھیں ۔ ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر صاحب خان کی بروقت کارواٸی پر عوامی سماجی نے تھانہ جھال چکیاں پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ۔