مقبوضہ کشمیر:مندر میں بھگدڑ سے 12 ہندو یاتری ہلاک 20 زخمی

0
56

سری نگر: مقبوضہ کشمیرکے مندر میں بھگدڑ سے 12 ہندو یاتری ہلاک جبکہ20 زخمی ہوگئے۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے مندر میں بھگدڑ کا واقعہ کچھ افراد کے درمیان جھگڑے کے بعد ہوا بھگدڑ سے زخمی افراد کواسپتال منتقل کردیا گیا کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

حکام کے مطابق کچھ لوگ مندر میں بغیر اجازت داخل ہوئے اورہجوم میں گھسنے کی کوشش کی تلخ کلامی کے دوران کچھ لوگ پھسل کرگرے جس کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔

ہلاک ہونے والوں کا تعلق دہلی، ہریانہ، پنجاب اور جموں و کشمیر سے ہے۔ ان میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ موقع پر موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات نہیں کیے گئے تھے۔ ایک عقیدت مند نے بتایا کہ بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے۔ باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں تھا۔

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے ہلاک ہونے والے ہندویاتریوں کے خاندانوں کو2 لاکھ روپے فی کس اورزخمیوں کو50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ جموں و کشمیر کے گورنر منوج سنہا نے بھگدڑ میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 2 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے-

مقبوضہ کشمیر میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

دوسری جانب مودی سرکار اور قابض بھارتی فوج کے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے مقبوضہ کشمیر سے پاکستان آئے طلبا پر مودی سرکار نے دہشت گردی کا الزام عائد کیا ہے مودی سرکار جو ہمیشہ پاکستان پر الزامات لگاتی رہتی ہے، اب تحریک آزادی کشمیر کو سبوتاژ کرنے کے لئے ایک اور الزام عائد کیا ہے ، جموں کشمیر کی پولیس کا کہنا ہے کہ کشمیر سے پاکستان ایم بی بی ایس کے لئے جانے والے طلبا کو پاکستان رقم دیتا ہے اور وہ رقم کشمیر میں استعمال ہوتی ہے ،خبر رساں ادارے کے مطابق جموں کشمیر پولیس اس حوالہ سے گزشتہ برس ماہ جولائی سے تحقیقات کر رہی تھی اور تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ پاکستان ان لوگوں کو تعلیم کے لئے بلایا جاتا ہے جن کے گھر کا کوئی فرد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہو

ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی فتح پر جشن منانے والا بھارتی طالب علم دوستوں سمیت 2 ماہ سے قید

جموں کشمیر پولیس نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے کشمیریوں کی مدد کی اور ان طلبا کو رقم دے کر واپس کشمیر بھیج کر بھارتی فوج کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے عسکریت پسندی ختم نہیں ہو رہی کیونکہ نئی کمک مل جاتی ہے ، خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمیں ثبوت ملے ہیں، سی آئی ڈی، سی آئی کے بھی اس کیس کی تحقیقات کر رہی ہیں،

بھارتی فورسزکی فائرنگ اور تشدد سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

پولیس نے حریت کانفرنس کے گروپ سالویشن موومنٹ کے صدر محمد اکبر بھٹ عرف ظفر اکبر بھٹ کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ دائر کی ہے جس میں عبدالجبار، فاطمہ شاہ، الطاف احمد بھٹ قاضی یاسر، محمد عبداللہ شاہ، سبزار احمد شیخ، منظور احمد شاہ، سید خالد گیلانی ، محمد اقبال میر کے نام بھی شامل ہیں، اس چارج شیٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جموں کشمیر پولیس نے تحقیقات کے دوران زبانی اور دستاویزی ثبوت جمع کئے ہیں کہ پاکستان ہمیشہ ان طلبا کو بھیجا جاتا ہے جو شہید ہونے والوں کے قریبی رشتے دار ہوتے ہیں، پھر ان کو رقوم دے کر واپس بھیجا جاتا ہے اور کشمیر میں عسکریت پسندی کو فروغ دیا جاتا ہے-

سری نگر:دہشتگردی کی مالی معاونت کے الزام میں کشمیری رہنما خرم جاوید گرفتار

Leave a reply