سرگودھاپولیس کا فلیگ مارچ
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )رمضان المبارک کے سلسلہ میں ڈی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی زیر قیادت پولیس نے سٹی ایریا میں فلیگ مارچ کیا۔جو کہ ذکاء اللہ شہید پولیس لائن سے شروع ہوکرشہر کے مختلف راستوں ISIچوک، آزادی چوک، اوور ہیڈ برج، رمضان بازار، شاہین چوک، جامع مسجد حامد علی شاہ،پنجاب ہوٹل چوک، گول چوک، فیصل بازار،بلاک 12سرگودہا،امام بارگاہ بلاک19، شربت چوک، کلیار ہوٹل چوک، سٹی روڈ، خوشاب روڈ، خیام چوک سے پولیس لائن سرگودھا پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔جس میں ایس پی انوسٹی گیشن محمد امتیاز محمود، ڈی ایس پی سٹی سرکل خالد حسین تارڑ،ڈی ایس پی انوسٹی گیشن محمد تنویر ، ڈی ایس پی ٹریفک مقصود لون، سٹی سرکل کے ایس ایچ اوز، سٹی ایریا محافظ اسکواڈ،ایلیٹ فورس اورٹریفک پولیس کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او سرگودہانے کہا کہ رمضان المبارک ایک انتہائی مقدس اسلامی مہینہ ہے رمضان کے دوران امن وامان کا قیام محکمہ پولیس ودیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اولین ذمہ داری ہے۔سرگودہا پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف ہمہ وقت تیار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس فلیگ مارچ کا مقصد عوام کے اندر احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔عوام کو بھی چاہیے کہ جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھیں اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ پولیس عوام ملکر ہی پرامن معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔