سرگودھا : سلانوالی کے نجی ھسپتال میں عطاٸی ڈاکٹرز نے مریضہ کا غلط آپریشن کر دیا ۔ والدین کا الزام

0
112

سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) تحصیل سلانوالی کے نجی ہسپتال میں عطاٸی ڈاکٹروں نے پتے کے آپریشن کے لیے آئی لڑکی کا دونوں پھیپھڑوں کا آپریشن کر دیا لڑکی کی حالت غیر ہونے کے باعث ڈی ایچ کیو سرگودھا ریفر کردیا ڈاکٹر موقع سے فرار ہو گۓ ڈاکٹروں کو مسیحا سمجھا جاتا ہے لیکن سلانوالی میں ناتجربہ کار ڈاکٹر ہی انسانی زندگیوں سے کھیلنے لگ گئے سلانوالی میں رائل میڈیکل کمپلیکس میں گزشتہ روز لڑکی پتے میں پانی کا آپریشن کرانے آئی لیکن ڈاکٹروں کی غفلت اور ناتجربہ کی بناء پر اسکے دونوں پھیپھڑوں کا آپریشن کر دیا جب لڑکی کی حالت غیر ہونے لگی تو اپنی جان چھڑانے کے لیے ڈاکٹر نے ورثہ کو سرگودھا کے ڈسٹرکٹ ہسپتال ریفر کردیا جب متاثرہ لڑکی کی والدہ سرگودھا ہسپتال لے کر جانے لگی تو ہسپتال انتظامیہ ڈٹ گئی کہا پہلے پیسے دو پھر اپنی بیٹی لے جاؤ جب متاثرہ لڑکی کی والدہ نے شور اور واویلا کیا تو اس معاملے کو دبانے کے لیے اسے ڈسچارج کر دیا نہ تو ڈسچارج سلپ دی گئی اور ایکسرے اور لیبارٹری کی رپورٹس بھی نہیں دی گئی متاثرہ بچی کی والدہ اپنی بچی کی جان بچانے کے سرگودھا ڈی ایچ کیو ہسپتال چلی گئی متاثرہ والدہ نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے ان ظالموں کے خلاف کارروائی کی جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے.۔

Leave a reply