*سرگودھا : عوام کی خدمت عوام کی دہلیز پر ، ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خان کا تھانہ بھلوال سٹی میں کھلی کچہری کا انعقاد*
سرگودھا:وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور راؤ سردار علی خان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر رضوان احمد خان تھانہ بھلوال سٹی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔ڈی پی او سرگودھا نے سائلین کی شکایات کو سنا اور موقع پر ہی ایس ایچ اوز کو عوام کے مسائل فوری حل کرنے کےلئے احکامات صادر کیے ۔ ڈی پی او سرگودھا نے موقع پر ہی قابل دست اندازی جرائم پر ہونے والی درخواستوں پر متعلقہ ایس ایچ اوز کو مقدمات درج کرنےکا حکم دیا ۔ انہوں نے ایس ڈی پی او بھلوال سرکل اے ایس پی شہزاد اکبر کو تمام درخواستوں کو بروقت میرٹ پر یکسو کرانے کےاحکامات جاری کیے ۔ اس موقع پر شہریوں،انجمن تاجران سول سوسائٹی اور میڈیا نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Shares: