سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) تھانہ بھیرہ پولیس کی کاروائی، قتل اوراغواء کے مقدمہ میں ملوث مرکزی ملزم24گھنٹوں میں گرفتار، آلہ قتل برآمد ۔
سرگودھا میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر رضوان احمد خان کی خصوصی ہدایت پر کاروائی کرتے ہوئے تھانہ بھیرہ پولیس نے تین روز قبل اغوا ہونے والے 30 سالہ شخص مدثر کی نعش برآمدکرکے قاتل کوگرفتارکرکے آلہ قتل بھی برآمدکرلیا۔ تھانہ بھیرہ کے علاقہ وزیدی کارہائشی تیس سالہ مدثر ولد اختر 3 روز قبل اغوا ہو گیا تھا جس کی اطلاع پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک ملزم تنویر کوحراست میں لے کر تفتیش کی توملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے مدثر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے اور اس کی لاش شہر سے ملحقہ علاقے میں جھاڑیوں میں چھپا دی ہے چنانچہ ملزم کی نشاندہی پرمقتول کی نعش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔جب کہ گرفتار ملزم سے آلہ قتل پسٹل 30 بور اور ایک خنجر بھی برآمد کر لیا ہے مزید قانونی کاروائی جاری ہے۔

Shares: