سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) تھانہ جھال چکیاں پولیس کی کاروائی ، راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
تفصیلات کے مطابق :
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمد کی ہدایت پر اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر خدابخش نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر فیصل منظور اور کنسٹیبل محمد امتیاز وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ دوران چیکنگ دوسال سے تھانہ سلانوالی پولیس کو راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم صالح محمدولد اللہ دتہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتاراشتہاری مجرم نے دسمبر 2019 کو چک 144 شمالی کے رہائشی تصور حیات اور اسکی بیوی سے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکراسلحہ کے زورپر واردات کی اور نقدی و موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھے ۔ چونکہ مقدمہ میں ملوث ملزمان نامعلوم تھے جن کی گرفتاری پولیس کیلئے ایک چیلنج تھی ۔ ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری مجرم کو گرفتارکرکے مزید کاروائی کیلئے تھانہ سلانوالی پولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔
مزید تفتیش جاری ہے ۔

Shares: