سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) تھانہ صدر پولیس کی زیر حراست شہری کی ہلاکت کا معاملہ ۔ ڈی پی او سرگودھا نے فوری نوٹس لیتے ہوٸے ایس پی انویسٹی گیشن سے رپورٹ طلب کر لی ۔ ملزم کی حوالات میں طبیعت خراب ہونے اور خود ہی گرنے کی سی سی ٹی وی باغی ٹی وی نے حاصل کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق :
سرگودھا ۔ لواحقین نے الزام لگایا کہ پولیس نے مخالف توقیر اور محمدحسین کے ہمراہ ،رفاقت ،محمد قاسم اور رمضان کو 11 مئی کو سحری کے ٹائم گھر سے اغوا کیا،،
رفاقت کے اغوا اور دس تولے سونا اور اسلحہ گھر سے زبردستی لے جانے کی درخواست تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں گزاری،،
پولیس نے ہمارے بھائیوں کو بے گناہ اغواء کیا اور گزشتہ روز تشدد کے باعث رفاقت کی حالت غیر ہونے پر تھانہ صدر پولیس نے ڈکیتی کی چھوٹی ایف آئی آر درج کی ۔
جبکہ حوالات میں ملزم کی ہلاکت پر ڈی پی او سرگودھا نے فوری نوٹس لے لیا ۔ ایس پی انویسٹی گیشن کو واقعہ کی انکواٸری کر کے چوبیس گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم ۔
ترجمان سرگودھا پولیس کے مطابق ملزم محمد قاسم کو مقدمہ میں نامزد ملزم ہونے کی بنا پر گرفتار کیا گیا ۔
ملزم کی حوالات میں طبیعت بگڑنے پر فوری سول ھسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ جہاں پر ڈاکٹر نے اس کا علاج معالجہ شروع کیا ۔ لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا ۔ حوالات میں طبیعت خراب ہونے اور خود ہی گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ھے ۔ متقوفی کا پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا ھے ۔ پوسٹ مارٹم اور انکواٸری رپورٹ موصول ہونے پر آٸندہ کارواٸ عمل میں لاٸی جاٸے گی ۔