سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )پاکستان بھر کی طرح سرگودھا میں بھی آج کا دن بطور یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے، اس سلسلہ میں جامعہ سرگودھا میں واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء نے قابض بھارت کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی بھرپور مذمت کی.تفصیلات کے مطابق
واک میں یونیورسٹی فیکلٹی ممبران، سٹاف اور طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی، واک کے شرکاء نے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیری بہنوں اور بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ کشمیریوں پر بھارتی ظلم و جبر کی مذمت کیلئے جامعہ سرگودھا کے کلاس رومز میں طلبہ نے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی۔ حق آزادی اور کشمیری عوام کے موضوع پر منعقدہ سیمینار میں ڈائریکٹر ریاض شاد ہم نصابی فورم ڈاکٹرمحمد منیر، چیئرمین شعبہ سیاسیات و بین الاقوامی تعلقات ڈاکٹر محمد اعظم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ امن پسند کشمیریوں پر بھارت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کو روکا جائے اور کشمیر ی عوام کو بھارت کے ناجائز قبضہ سے نجات دلائی جائی۔ کشمیری بہنوں اور بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے طلبہ میں تقرریری اور شاعری کے مقابلے بھی منعقد کیے گئے۔
پاکستان بھر کی طرح سرگودہا میں بھی آج کا دن بطور یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا
