ایٹمی پاکستان کو آج کشمیر کے ساتھ کھڑا ہونا ہو گا، شہباز شریف

0
76

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو اللہ نے ایٹمی قوت بنایا، پاکستان کو آج کشمیر کے ساتھ کھڑا ہونا ہو گا

کشمیر کا فیصلہ کون کرے گا؟ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین بول پڑے

بھارت نے اقوام متحدہ اورشملہ معاہدےکی خلاف ورزی کی،سراج الحق

شہباز شریف نے کہا کہ اتحاد کی بات کرنی ہے، مودی کے اقدام کی مذمت کرتے ہیں، کشمیر کی وادی میں دن رات بے گناہ کشمیریوں کا خون بہہ رہا ہے، کلسٹر بم کے ذریے کشمیریوں کو شہید کیا گیا، یہ بدترین مثال ہے، آج پوری پاکستانی قوم ایک زبان کے ساتھ مہذب دنیا، سلامتی کونسل، اقوام متحدہ سے مطالبہ کر رہی ہے کہ کشمیر پر اقوام متحدہ میں حق خود ارادیت کی قراردادیں موجود ہیں، نہ صرف اس وعدے کی دھجیاں اڑائی‌گئیں، نریندرمودی کے بارے میں رائے کا اظہار کرتا رہتا ہوں‌ کہ مودی قصائی ہے،

مودی دہشت گرد، حافظ سعید کی باتیں آج درست ثابت ہوئیں، مبشر لقمان

مودی سرکار کا کشمیریوں پر وار، کشمیری عوام ابھی تک بے خبر

بھارتی اقدامات، آرمی چیف نے کور کمانڈر کانفرنس طلب کر لی

شہباز شریف نے کہا کہ آج امتحان کا وقت ہے،کشمیریوں سے انکا حق چھینا گیا، عالمی برادری کشمیریوں کا ساتھ دے، پاکستانیوں کی آواز کے ساتھ آواز ملائے.مودی سےتوقع کرنا الیکشن جیت کرکشمیرکا مسئلہ حل کرے گا،یہ بچگانہ سوچ تھی ،

کشمیری ہر حال میں اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھیں گے، سردار مسعود خان

شہباز شریف نے مزید کہا کہ مودی کا یہ اقدام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اسرائیل نے فلسطینیوں کے حقوق پر ڈاکہ‌ڈالا آج وہی قوتیں مودی کا ساتھ دے رہی ہیں، آج صدر ٹرمپ کا امتحان ہے کشمیر کے حوالہ سے وزیراعظم کے حالیہ دورہ کے دوران ثالثی کی پیشکش کی تھی، بھارت نے اسے ٹھکرایا، ثالثی کی آفر ٹرمپ کارڈ تھا یا ٹریپ تھا، ہم نے سنجیدگی کے ساتھ اعتبار کیا اب ان کے لئے بھی امتحان کا وقت ہے.

بھارت کی ہٹ دھرمی پوری دنیا پر واضح ہو چکی، علی امین گنڈا پور

مسئلہ کشمیر پہلے سے زیادہ پیچیدہ، بھارت نے خطرناک کھیل کھیلا، شاہ محمود قریشی

پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اورسیاسی حمایت جاری رکھے گا، فردوس عاشق اعوان

 

واضح رہے کہ بھارتی صدرنےمقبوضہ کشمیر کی 4 نکاتی ترامیم پردستخط کردیئے جس کے بعد بھارتی آئین میں مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہو گئی صدارتی حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیرکی علیحدہ قانون سازاسمبلی ہوگی ، لداخ کومقبوضہ کشمیر سےالگ کردیا گیا بھارتی صدرنے گورنرکا عہدہ ختم کردیا اوراختیارات کونسل آف منسٹرزکوتفویض کر دیئے ،کالے قانون میں مقبوضہ جموں کشمیرآج سےبھارتی یونین کاعلاقہ تصورہوگا ،کالےقانون میں مقبوضہ جموں کشمیراب ریاست نہیں کہلائے گی.

آرٹیکل 35 اے منسوخ ،بھارت نے اعلان کر دیا

آج کشمیریوں کے لئے سیاہ ترین دن، محبوبہ مفتی

کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ،کشمیری اراکین کا بھارتی ایوان میں احتجاج

بھارتی ایوان سے دو کشمیری اراکین کو نکال دیا گیا

قبل ازیں بھارت کے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے راجیہ سبھا میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی قرارداد پیش کی جس پر ایوان میں خوب ہنگامہ ہوا ، راجیہ سبھامیں اپوزیشن نے اسپیکرڈائس کے سامنے احتجاج کیا ، بھارتی وزیرداخلہ کی آرٹیکل 370 اور 35 اےمنسوخ کرنے کی تجویز دی.

Leave a reply