شمالی وزیرستان میں سرحد پارسے دہشتگردوں کی فائرنگ،3 جوان شہید

0
35

شمالی وزیرستان میں سرحد پارسے دہشتگردوں کی فائرنگ،3 جوان شہید
شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ،3جوان شہید ہو گئے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ لڑتے ہوئے 30سالہ حوالدار تیمور، 38 سالہ نائیک شعیب اور24 سالہ سپاہی ثاقب نواز شہید ہوئے، دہشتگردوں نے دیواگر میں سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا،سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس سے دہشتگردوں کا بھاری نقصان ہوا

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین کو استعمال کرنے کی مذمت کی ہے امید ہے افغان حکومت مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خلاف ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں،

قبل ازیں تین روز قبل شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ ہوئی ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد فرید احمد ہلاک ہو گیا ہے مارے گئے دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد کیا گیا ہے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کیخلاف دہشتگردی کے واقعات میں ملوث تھا مقامی افراد نے دہشتگردوں کےخلاف آپریشن کی مکمل حمایت کی مقامی افراد نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئےمکمل تعاون کا اظہار کیا،

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ کی مذمت کی ہے، بلاول زرداری نے شمالی وزیرستان میں پیش آنے والے واقعے میں پاک فوج کے تین جوانوں کی شہادت پر افسوس کیا ہے ،بلاول کا کہنا تھاکہ جام شہادت نوش کرنے والے حوالدار تیمور، نائیک شعیب اور سپاہی ثاقب نواز کو سلام خون کی ہولی کھیلنے والوں کو حساب دینا پڑے گا پوری قوم دہشتگردوں کو نیشنل ایکشن پلان کے تحت آہنی ہاتھوں سے کچلنے کی حامی ہے بلاول بھٹو زرداری نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہارکیا

پی ٹی آئی سیکریٹری اطلاعات فرخ حبیب نے دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ہمیشہ کی طرح آج بھی ہماری فورسز نے سرحد پار دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنایا،شہید ہونے والے جوانوں کے بلند درجات کے لیے دعاگو ہیں،

آرمی چیف کا شمالی وزیرستان کا دورہ،دشمن کی چالوں کو ناکام بنانے کیلئے تیار رہنا ہوگا،آرمی چیف

بھارتی میڈیا نے مودی حکومت کی اصلیت واضح کردی،وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ،دو دہشت گرد جہنم واصل،ایک گرفتار

جنوبی وزیرستان ،دہشتگردوں کاچیک پوسٹ پرحملہ،4 جوان شہید، چار دہشت گرد جہنم واصل

Leave a reply