چاہتے ہیں کہ ہماری سرحد پرامن و سلامتی کی صورت حال قائم رہے،بلاول

یہ طے کیا گیا کہ تمام مچھیروں کورہا کیا جائے
0
56
bbhutto

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ایرانی ہم منصب کے ہمراہ نیوز کانفرنس کی ہے

وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ میں اپنے برادر ایرانی وزیرخارجہ کو وفد کےہمراہ خوش آمدید کہتا ہوں میں نے بطوروزیرخارجہ عہدہ سنبھالنے کےبعد پہلادورہ ایران کا کیا ،اب جب ہماری حکومت ختم ہورہی توہم ایرانی وزیر خارجہ کی میزبانی کررہے ہیں اس دورے کامقصد 18 مئی کومندپشین سرحدی علاقے پرمارکیٹ کے افتتاح پرپیش رفت کرنا ہے ،یہ اقدامات دونوں ممالک کی ایک دوسرے کیساھ کمٹمنٹ کانتیجہ ہیں گوادر سمیت بلوچستان کےبیشترعلاقوں میں سکول اسپتال اور دیگرترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے توانائی,تجارت اور دوطرفہ مشترکہ مفادات کےاقدامات پرکام کیا جائے گا ،ہم نے کچھ ایسے معاہدوں پر کام کیا ہے جس کے تحت ہم معاشی اور اقتصادی شعبوں میں پیشرفت کرینگے ،دوطرفہ تعلقات پرمیں نے اپنے ہم منصب کیساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا ،علاقائی صورت حال اور دوطرفہ امورپربات چیت کی ،پاکستان اور ایران کے درمیان دہرینہ دوستانہ تعلقات ہیں پاکستان علاقی ترقی اور باہمی رابطہ کاری کا خواہاں ہے ،ایرانی صدر رئیسی نے بھی پڑوسی ممالک کے ساتھ ترقی پرمبنی اقدامات کی بات کی ہم نے اس بات پرزور دیا کہ ای سی او کے پلیٹ فارم سے وسط ایشیائی ممالک کیساتھ ملکرکام کیا جائے ،ملاقات میں دونوں ممالک کی جیلوں میں قید قیدیوں کی رہائی پربھی بات کی گئی ،یہ طے کیا گیا کہ تمام مچھیروں کورہا کیا جائے دونوں ممالک نے یہ طے کیا کہ ایک دوسرے کیساتھ قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا جائے ہم چاہتے ہیں کہ ہماری سرحد پرامن و سلامتی کی صورت حال قائم رہے میں نے اپنے ایرانی ہم منصب کیساتھ ملاقات میںمقبوضہ کشمیر کی صورت حال بھی سامنے لائی اسلاموفوبیا کے حوالے سے درپش چیلنجزپربات چت بھی کی

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ان کے ایرانی ہم منصب امیر عبد اللہیان نے جمعرات کو اسلام آباد میں دفتر خارجہ کے لان میں دوستی کی یادگار کے طور پر صنوبر کا پودا لگایا ،قبل ازیں وزیر خارجہ بلاول نے وزارت خارجہ آمد پر ایرانی وزیر خارجہ کا پرتپاک استقبال کیا اس موقع پر وزارت خارجہ کے دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے درمیان ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان پاکستان کے سرکاری دورہ پر اسلام آباد آئے ہیں،ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان 2 سے 4 اگست تک پاکستان کا پہلا دو طرفہ دورہ کر رہے ہیں

ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ، سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ سے بھی ملاقات کریں گے جن میں دونوں اطراف کے رہنمادونوں برادر ممالک کے درمیان پارلیمانی رابطوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ایرانی وزیر خارجہ عبد اللہیان کا یہ دورہ دونوں فریقین کے لئے دوطرفہ تعلقات کے تمام شعبوں پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع ہوگا جس میں علاقائی رابطوں، توانائی اور پاکستان اور ایران کے درمیان اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعلقات پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔

بجٹ کا پیسہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اشرافیہ کی نذر ہوجاتا ہے. کیماڑی جلسہ عام سے خطاب

سابقہ حکومت کی نااہلی کا بول کر عوام پر بوجھ ڈالا گیا،ناصر خان موسیٰ زئی

باغی ٹی وی کی ویڈیو دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسمبلیوں کی تحلیل۔۔۔ آئین کیا کہتا ہے؟

Leave a reply